Maktaba Wahhabi

214 - 213
ہے اور وہ یہودی ہیںاوریہودی ہمارے ماتحت ہیں،ان میں اس قدرصلاحیت ہی نہیں کہ وہ اتنی بڑی طاقت کو شکست دے کرغلبہ حاصل کرلیں، وہ تو ہرمقام پر ذلیل اور ہمارے زیردست ہیں، وہ تواٹھ ہی نہیں سکتے، ان میں نہ وہ صلاحیت ہے،نہ وہ کمال ہے،نہ وہ طاقت ورہیں، نہ وہ جرأت مندہیں،تو یہودیوںسے ہمیں کیاخوف؟ اگرپھر بھی تمہاراعلم اس بات پرمصرہے کہ ختنہ کرنے والی قوم غالب آسکتی ہے، تو اپنی تمام ریاستوں میں یہ خط لکھو اورہرریاست کے گورنر کوحکم دو کہ اپنے علاقے سے ایک ایک یہودی کوچن کرقتل کردو، اس میں ڈرنے کی کوئی با ت نہیں، یہود میں اتنی جرأت ہی نہیں کہ وہ اتنی بڑی طاقت سے ٹکراسکیں اور ان کامعاملہ غالب آجائے، مگر پھر بھی کوئی اندیشہ ہے،تو یہ مٹھی بھرلوگ ہیں چند دنوں میں ان کا صفایا کردیاجائے گا، تاکہ یہ اندیشہ ختم ہوجائے۔ مکتوبِ نبوی کی آمد: یہ گفتگوجاری تھی کہ ہرقل کے ایک گورنر نے،جوبصرہ کاگورنرتھا،ایک شخص کوبھیجا، یہ شخص اللہ کے پیغمبرکاصحابی تھا ،جس کے ذریعے بصریٰ کے گورنرتک یہ خبرپہنچی تھی کہ ایک نبی ظاہرہوچکا ہے او روہ نبیٔ برحق ہے ، اللہ کاسچا رسول ہے، بصریٰ کے گورنر نے اسی کے ہاتھوں ہرقل تک خط پہنچایااور اسے خبر دی کہ سرزمین عرب میں ایک شخص ہے جو نبوت کا دعویٰ کرتا ہے، کچھ لوگ اس پر ایمان لاچکے ہیں اور کچھ اس کی تکذیب کرتے ہیں اورایمان لانے والوں اورمکذبین کے مابین لڑائیاں بھی ہورہی ہیں،
Flag Counter