Maktaba Wahhabi

216 - 213
دورِ خلافت میں فتح کرلیاگیا ، فاتح ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے۔ ہرقل حمص آگیا اورحمص پہنچتے ہی اسے ضغاطر کاخط موصول ہوا،تو اس نے کہا کہ ہم نے جوتورات اورانجیل پڑھی، اس نبی کے دور اور اس نبی کی خوبیوں کے حوالے سے وہ سب کی سب صفات پوری طرح اس شخص پر منطبق آرہی ہیں اور میں اس پرایمان لاچکاہوں ،تم بھی ا یمان لے آؤ۔ اہل روم کوہرقل کی دعوت: اب ہرقل نے بھی یقین کرلیا کہ یہ اللہ کا سچانبی ہے،چنانچہ اس نے اپنے محل کادروازہ بند کرلیا اوراپنی کابینہ کے خاص افراد کوجمع کیا، اس میں اس کی شوریٰ کے ارکان اور جملہ وزراء تھے،اس نے کہا: ’’ھل لکم فی الفلاح والرشد ،وأن یثبت لکم ملکم؟‘‘ اے میرے ساتھیو!کیاتم چاہتے ہوکہ دنیا اورآخرت کی فلاح اورکامیابی تمہیں نصیب ہوجائے اورتمہارا یہ ملک تمہارے لئے ثابت اورمحفوظ رہے؟ توآؤ اس نبی کی اتباع کرلیں، کیونکہ یہ اللہ کاسچانبی ہے۔ اہلِ روم کاردعمل: ہرقل کی یہ بات سننی تھی کہ اس کی پوری کابینہ جوش میں آگئی اورانہوں نے نفرت کااظہارکیا:’’حاصوا حیصۃ الحمر الوحش‘‘ اس طرح چنگھاڑنے لگے،جیسے جنگلی گدھا چنگھاڑتا ہے۔جوگھریلوگدھے ہوتے
Flag Counter