Maktaba Wahhabi

217 - 213
ہیں، ان کی چنگھاڑ کم ہوتی ہے، آواز ان کی بھی کریہہ ہوتی ہے،مگرکم ہوتی ہے،لیکن جنگلی گدھے کی چنگھاڑانتہائی مکروہ اورخوفناک ہوتی ہے۔اورگدھااس لئے کہا کہ انہوں نے گدھے پن کا ثبوت دیاتھا،بات مان لیتے ،دعوت قبول کرلیتے تو بہتر تھا، لیکن دعوت کاانکار کرکے وہ گدھے سے بھی بدتر ہوگئے ،بہرحال چنگھاڑتے ہوئے دروازوں کی طرف بھاگنے لگے، لیکن دروازے بند تھے۔ ہرقل پھسل گیا: یہاں ہرقل بھی پھسل گیا ۔،اب تک جوہم نے سنا وہ اس کی فراست اور اس کے فہم کی د لیل ہے ،مگریہاں آکربہک گیا ؛کیونکہ اس مرحلہ پر اسے اپنا اقتدار چھنتاہوا دکھائی دیا،کرسی کی حرص بڑی ہی خطرناک ہے،جب اسے اپنی کرسی گرتی ہوئی نظر آئی تو اس کی تمام فراست ،جس کا اب تک اظہار ہورہاتھاکافورہوگئی،چنانچہ اس نے حکم دیا کہ سب واپس لوٹ آؤ اور کہا میں توتمہیں اسلام اور اس نبی کی غلامی کی دعوت اس لئے دے رہا تھا: ’’لأختبربھا شدتکم علی دینکم‘‘میں تویہ دیکھنا چاہتا تھا کہ تم اپنے دین پر قائم ہویانہیں؟میں تو تمہارا امتحان لے رہا تھا، میں نےبخوبی جان لیا کہ تم سب کے سب قائم ہو،ثابت قدم ہو، تمہیں مبارک ہو۔ لوجی ساری کابینہ راضی ہوگئی، ہرقل کے سامنے سجدے میں گرگئے ،اس طرح اس کواسلام نصیب نہیں ہوا۔یہاں تک ہرقل کی بات تھی، صحیح بخاری کی حدیث مکمل ہو ئی۔
Flag Counter