Maktaba Wahhabi

24 - 213
’’سپہ سالار تحریک احیائے کتاب وسنت‘‘(تقریظ ،توحید الہ العالمین) فضیلۃ الشیخ ابوعمار فاروق السعیدی حفظہ اللہ ،(سابق مدیر التعلیم جامعہ ابی بکر اسلامیہ کراچی وحالیہ شیخ الحدیث مدرسہ البنات واربرٹن) ’’ اوربفضل اللہ تعالیٰ دعوت توحید وسنت میں جیسے کہ میں سمجھتاہوں ولا ازکی علی اللہ احدا-مجتہدانہ صلاحیت سے بہرور ہے،قلم میں زور اور بیان میں سلاست ہے۔‘‘ (تقریظ توحید الہ العالمین) کتاب اور مصنف کے متعلق یہ چند تفصیلی سطور لکھنے کا مقصد ،کتاب اور مافی الکتاب کی اہمیت، افادیت اور ضرورت کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ نفوس مطالعہ کتاب کی طرف مائل ہوں اور اپنے دامن کو علم وحکمت اور عمل ومنہج کے قیمتی موتیوں سے بھرنے کیلئے تیار ہواور نتیجتاً اپنی دینی اصلاح وتربیت کا انتظام کرلیں ۔کتاب ہذا اور دیگر کتب کی اشاعت کا یہی بنیادی اور اولین مقصد ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے نفع کو عام کردے اور صاحب کتاب کیلئے اسے صدقۂ جاریہ بنادے ، آمین یا رب العالمین۔ کتبہ؍محمد داؤد شاکر نائب مدیرومدیر التعلیم : المعہد السلفی للتعلیم والتربیۃ،کراچی
Flag Counter