Maktaba Wahhabi

28 - 213
مقدمہ طبع اول الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی أشرف الانبیاء والمرسلین وعلی آلہ وصحبہ ومن اقتدی بھدیہ ونہج بنہجہ وسن بسنتہ الی یوم الدین۔أما بعد: زیرِ نظر کتاب درحقیقت ایک عظیم الشان حدیث کی شرح پر مشتمل ہے،یہ حدیث، حدیثِ ہرقل کے نام سے معروف ہے،جس کامتن خاصہ طویل اور عظیم الفوائد ہے،اس حدیث سے بہت سے قواعد اور اصول کا استخراج کیاگیا ہے،اس کے مضامین کی کثرت کی ایک بہت بڑی دلیل یہی ہے کہ امیر المؤمنین فی الحدیث امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ نے اسے اپنی صحیح میں بہت سے مقامات پر کاملاًیاتقطیعاً ذکر فرمایا ہے، اور ہر مقام پر مستقل باب قائم کرکے ایک نئے مسئلے کا استخراج فرمایاہے۔ چنانچہ یہ حدیث صحیح بخاری میں’’باب بدء الوحی‘‘میں مذکور ہے،اس کے علاوہ کتاب الجہاد میں ،پھر کتاب التفسیر میں دومقامات پر مذکور ہے،نیز کتاب الشہادات ،کتاب الجزیہ ،کتاب الأیمان والنذور،کتاب العلم،کتاب الأحکام، کتاب المغازی،کتاب الخبر الواحد، اور کتاب الإستئذان میں مستقل تراجم کے تحت موجود ہے۔کتاب الأدب میں بھی دو مرتبہ اس حدیث کو ذکرفرمایاہے۔ یہ حدیث دیگر بہت سے فوائد کے ساتھ ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ِمبارکہ کے ابتدائی حالات کا ذکرکرتی ہے،نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت اور اس سے متعلق بہت
Flag Counter