Maktaba Wahhabi

31 - 213
الثریا )تاہم اس اُمید کے پیشِ نظر کہ شایدہماری تقاریر کا کوئی جملہ کسی کے دل میں اترجائے اور اس کی منفعت وہدایت کا کام کر جا ئے ،ہم نے ان خطبات کی طباعت کی اجازت دے دی ۔ حافظ شاہدمحمود صاحب حفظہ اللہ میرے بہت زیادہ شکروامتنان کے مستحق ہیں ،جنہوں نے اسلوبِ خطابت کو اسلوبِ تحریرکے قالب میں ڈھالا اور بیشتر نصوص کی تخریج بھی کردی ۔فجزاہ ﷲ عنا وعن المسلمین خیرالجزائ۔ ان دروس وتقاریر کی طباعت میں جن جن دوستوں کا کسی بھی اعتبار سے تعاون شامل ہے ،سب کیلئے اخلاصِ نیت اورعند اللہ قبولِ حسن کی دعا کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ اس کتابِ نافع کا نفع عام فرمادے اور ہمیں اپنے پیارے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیثِ مبارکہ کے خدام کے زمرہ میں شامل فرمالے۔روزافزوں یہ تمنا وخواہش بڑھتی جارہی ہے کہ اللہ رب العزت ،روزِ حشر طلبۃ الحدیث کے قدموں میں جگہ عطافرمادے،اللھم آمین ۔ وصلی ﷲ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین۔ وکتبہ/ عبدﷲ ناصر الرحمانی
Flag Counter