Maktaba Wahhabi

53 - 213
ترجمہ:اللہ ارشاد فرمائے گا کہ یہ وه دن ہے کہ جو لوگ سچے تھے ان کا سچا ہونا ان کے کام آئے گا ان کو باغ ملیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں وه ہمیشہ ہمیشہ کو رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان سے راضی اور خوش اور یہ اللہ سے راضی اور خوش ہیں، یہ بڑی (بھاری) کامیابی ہے ۔ صحابۂ کرام اورخشیت الٰہی: ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ ایک بڑے تابعی ہیں، فرمایا کرتے تھے: ’’أدرکت نحوا من ثلاثین من أصحاب رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کلھم یخاف النفاق علی نفسہ[1] میں تقریباًتیس صحابۂ کرام سے ملاہوں،ہرصحابی کومیں نےاس بات سے ڈرتے ہوئے پایاکہ کہیں ہم منافق تونہیں ہوگئے؟ کہیں ہم میں نفاق تونہیں آگیا؟ یہ ان کی تواضع تھی،ورنہ ان کے راسخ ایمان کی اللہ تعالیٰ گواہی دے چکا ہے، یہ گواہی تاقیامِ قیامت ثبت رہے گی؛کیونکہ یہ اس علیم وخبیرذات کی گواہی ہے جس سے کوئی چیز اوجھل نہیں۔ اصل معاملہ یہ ہے کہ صحابۂ کرام کو جب اللہ تعالیٰ نے فتوحات عطافرمائیں اور دنیا کے خزانے ان کے قدموں میں ڈھیر ہوگئے تو مال ودولت کی اس فراوانی پر وہ پریشان ہوجاتے اور سوچتے کہ ہمارے ساتھی جو ہم سے قبل غربت وفقر کی حالت میں
Flag Counter