Maktaba Wahhabi

68 - 213
اور ان کی بھلائی دینی مدارس میں ہے، یونیورسٹی ،کالجوں اوراسکولوں میں نہیں! انگریزی تعلیم کی طرف پوری قوم لگی ہوئی ہے، یہ کونسا منہج ہے؟ منہج تو یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف دعوت وحکمت کی خاطر اپنے ایک صحابی کاانتخاب کیا تھا،یہ نہیں کہ پوری قوم کو لگادیا اورپوری قوم کے بچوں کولگادیاکہ سب کے سب پڑھو،کیونکہ یہ ترقی کی زبان ہے،آج روم کا طوطی بولتاہے، روم نے فارس کوبھی شکست دے دی، وقت کی سپرپاورہے،سبھی اس زبان کوحاصل کرو،نہیں!یہ استغناء ہے کہ ایک صحابی کو مامور کیا اور دعوت کے تقاضے اس سے پورے ہوگئے۔ ہماری اولاد کی بھلائی کس میں ہے؟ آج تم اپنے بچوں کی بھلائی چاہتے ہو،تو ان کو دین پڑھاؤ،یہ دین تمہارے مرنے کے بعد تمہارے کام آئے گا، انگریزی پڑھ کے ممکن ہے دنیا میں ترقی کرجاؤ، لیکن دنیا کی ترقی کاتمہیں کیافائدہ ہوگا؟کچھ سوچو!تمہاری اولاد کی بھلائی کس چیز میں ہے؟ کالجوں کاماحول دیکھو!یونیورسٹیوں کاماحول دیکھو!مخلوط تعلیم دیکھو! پھر جان بوجھ کے اس بربادی ،اس جہنم اور اس تندور میں اپنی اولاد کوکیوں جھونکتے ہو؟ یہ دینی مدارس درحقیقت ان کی تعلیم وتربیت کے قلعے ہیں، دنیا اورآخرت کے امور کے محافظ ہیں،ر زق کے خزانے اللہ کے ہاتھ میںہیں۔ تویہاں یہ نکتہ موجود ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبرانی زبان سیکھنے پر صرف ایک صحابی کومامور کیاتھا،اور وہ بھی
Flag Counter