Maktaba Wahhabi

69 - 213
طویل عرصہ لگانے کی بجائے سترہ دن میں فارغ ہوچکاتھا۔ مکالمہ: ہرقل کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوبِ گرامی موصول ہوچکاتھا،اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے ابوسفیان کو،جو ایک تجارتی قافلے کے ساتھ روم میں موجود تھا، اپنے دربار میں بلالیا، یہ کل تیس افراد تھے، جب وہ ہرقل کے دربار میں پہنچے،توہرقل نے پوچھا: ’’أیکم أقرب نسبا بھذاالرجل الذی یزعم أنہ رسول ﷲ‘‘ تم میں سے وہ شخص کون ہے،جو نسب کے اعتبار سے اس شخص کے سب سے زیادہ قریب ہے،جس کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ اللہ کا رسول ہے؟ ابوسفیان نے کہا کہ میں ہوں۔ ہرقل کا یہ سوال اس کی ذہانت کی دلیل ہے کیونکہ نسبی قرابت دوسروں کی بہ نسبت زیادہ معرفت کی دلیل ہے،کسی شخص کے بارے میں عام لوگ اس قدرنہیں جانتے،جس قدر رشتہ دار جانتے ہیں۔ کیونکہ ہرقل زیادہ سنجیدگی سے معلومات چاہتا تھا،لہذا اس نے پوچھا: تم میں سے سب سے زیادہ کس کارشتہ قوی ہے اور نسب کے اعتبار سے زیادہ قریبی کون ہے؟ ابوسفیان نے کہا کہ میں ہوں۔ نسب نامہ: ابوسفیان کاکہنا ہے کہ ا س وقت میں واحد شخص تھا،جوعبدمناف کی اولاد میں سے
Flag Counter