Maktaba Wahhabi

70 - 213
تھا، عبدمناف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاچوتھا داداہے، گویاابوسفیان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب سے چوتھے دادے پر مل جاتا ہے،نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب اس طرح ہے: ’’محمد بن عبدﷲ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف‘‘ عبدمناف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا چوتھا داداہے، ابوسفیان کا نسب اس طرح ہے: ’’ابوسفیان بن حرب بن امیہ بن عبدالشمس بن عبدمناف‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابوسفیان کا یہ رشتہ ہے۔ ہرقل کی فراست: چنانچہ ہرقل نے حکم دیا کہ’’أدنوہ منی‘‘ اس شخص یعنی ابوسفیان کومیرے بالکل قریب بٹھادو،قریب بٹھانے سے ہرقل کی شدتِ حرص کا اظہارہوتاہے،کیونکہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خط سے انتہائی مرعوب ومبھوت ہوچکاتھا،بلکہ اس نے برملا اس حقیقت کا اظہار کیا تھاکہ اس جیسا خط میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ چنانچہ ابوسفیان کوبالکل قریب بٹھالیا اور کہا: ’’قربوا أصحابہ‘‘کہ جو اس قافلے کے دیگر ساتھی ہیں، انہیںبالکل قریب بٹھادو۔ ’’واجعلوھم عند ظہرہ‘‘اوراس کے ساتھیوں کو اس کی پشت کے پیچھے بٹھاؤ، سامنے نہ بٹھاؤ، جب یہ بات کرے تو اپنے ساتھیوںمیں سے کسی کودیکھ نہ رہاہو، یہ بھی اس کی ذہانت ہے کہ بعض اوقات بندہ جھوٹ بولنے پرآتا ہے اورساتھیوں کو دیکھ رہا ہے، اسے معلوم ہے کہ میں جھوٹ بولنے لگاہوں، توساتھیوں کواشارہ کرسکتا ہے
Flag Counter