Maktaba Wahhabi

75 - 213
جولوگ جھوٹ بولتے ہیں، ان پر اللہ کی پھٹکارہے۔ اور یہ ایک بڑا تکلیف دہ موقف ہے کہ جھوٹا دنیا میں اللہ کی لعنتوں کامستحق ہوتا ہے، مرتے ہی عذاب قبر میں جھونک دیاجاتا ہے اورقیامت کے دن شدید ترین عذاب کا مستحق ہوگا۔ سچ کی فضیلت: جب کہ سچ !یہ ایک منقبت اورفضیلت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’وعلیکم بالصدق فإن الصدق یھدی إلی البروان البر یھدی إلی الجنۃولا یزال الرجل یصدق حتی یکتب عندﷲ صدیقا‘‘[1] سچائی کولازم پکڑو،کیونکہ سچائی سے نیکیوں کے راستے کھلتے ہیں،اور نیکیاں انسان کو جنت میں پہنچادیتی ہیں(یعنی سچائی نیکی کی مفتاح ہے) اور بندہ دنیا میں ہرمقام اور ہرموقع پر سچ بولتاہے، سچائی اس کاشیوہ بن جاتی ہے، اللہ تعالیٰ جب دیکھتا ہے بندہ ہرمقام پرسچ بولتا ہے،توفرشتوں کوحکم دیتا ہے کہ اس کوصدیق لکھ دو،میری لسٹ میں یہ بندہ صدیق ہے اورانبیاء کے بعد صدیقین کا مقام ہے، پھر اللہ تعالیٰ اس کو منہج کی صداقت دے دیتا ہے، اس کاعقیدہ سچا، نیت
Flag Counter