Maktaba Wahhabi

81 - 213
تو یہ ایک علامت پیداہوگئی کہ وہ سچا نبی ہے، اس نے کہا: ’’کذلک الأنبیاء تبعث فی نسب قومھا‘‘ انبیاء بھی اپنی قوموں میں بڑے اونچے خاندان اور اعلیٰ نسب کے ہوتے ہیں،کوئی نبی ایسا نہیں ہوا کہ جس کے نسب میںکسی مقام پر کوئی انگلی اٹھاسکے کہ تمہاراباپ ایسا تھا، تمہارادادا ایسا تھا، کوئی نبی ایسا نہیں گذرا،لہذا یہ اس کے سچانبی ہونے کی ایک بڑی قوی علامت ہے،کیونکہ جو اللہ کےانبیاء ہوتے ہیں، اللہ کے رسول ہوتے ہیں، وہ بڑے اعلیٰ نسب کے مالک ہوتے ہیں۔ ہرقل کادوسراسوال: دوسرا سوال یہ کیا کہ ’’ھل قال ھذا القول أحدمنکم‘‘ کیاتمہارے خاندان اور برادری میں کسی نے اس سے قبل نبوت کادعویٰ کیا تھا؟ ابوسفیان نے جواب دیا: ’’لا‘‘ نہیں! ایسا کبھی نہیں ہوا، ہمارے خاندان میں یہ پہلا شخص ہے، جو نبی ہونے کا دعویدار ہے۔ ہرقل کاتبصرہ: ہرقل نے کہا بات اوربہتری کی طرف جارہی ہے، اگرکوئی ایسا شخص ہوتا: ’’قلت: تأسیٰ بقول قیل قبلہ‘‘ تومیں کہتا کہ یہ شخص اسی دعویٰ کی نقل کررہا ہے، جو آج سے پہلے اس کے باپ دادوں میں سے کسی نے کیاتھا۔ جب اس پورے خاندان میں کسی نے یہ دعویٰ نہیں کیا، نہ اس کے باپ نے، نہ دادانے،تویہ بات اس کے حق میں ہے کہ وہ اللہ کاسچا نبی ہے، اگرپوری برادری اور
Flag Counter