Maktaba Wahhabi

82 - 213
پوری قوم میں کوئی ایساشخص ہوتا، جس نے کوئی ایسا دعویٰ کیا ہوتا، تو یہ بات کہی جاسکتی تھی کہ اُسی دعویٰ کی نقل میں اِس دعویٰ کواپنایاجارہا ہے اور وہی جراثیم اس شخص میں منتقل ہوگئے ہیں۔ ہرقل کاتیسرا سوال: تیسرا سوال یہ ہے کہ ’’ھل کان من آبائہ من ملک‘‘ اس کے خاندان اور اس کے آباء واجدادمیں کوئی بادشاہ ہواتھا؟توابوسفیان نے کہا: ’’لا‘‘ نہیں!کوئی بادشاہ نہیں گذرا۔ ہرقل کاتجزیہ: ہرقل نے کہا: کہ اگرایسا ہوتا:’’قلت:یطلب ملک أبیہ‘‘ توپھر یہ بات کہی جاسکتی تھی اورانگلی اٹھائی جاسکتی تھی کہ وہ اپنے آباء واجداد کی بادشاہت طلب کررہا ہے، وہ بادشاہت جو اس کے خاندان میں تھی، وہ اسی بادشاہت، اسی منصب اور وقار کوطلب کررہاہے کہ میرا فلاں دادابادشاہ تھا، تومیں بھی اسی مقام کو اور اسی لیڈری کو اپنے لئے حاصل کروں اوربڑا بن کردکھاؤں،کوئی ایسی بات بھی نہیں،بقول تمہارے اس کے پورے خاندان میں کوئی بادشاہ نہیں اورنہ کسی نے نبوت کا دعویٰ کیاہے، اس اعتبار سے بھی اس شخصیت پرکوئی اعتراض نہیں،اور یہ بات بھی اس کی صداقت کو ثابت کررہی ہے۔
Flag Counter