Maktaba Wahhabi

28 - 103
اگر کسی حدیث کا وجو د ان نو کتب میں ہے اور اس کا کو ئی لفظ یا د ہے تو مذکو رہ کتا ب ’’المعجم المفھرس .۔کی مدد سے تخر یج ممکن ہے۔ (۲ ) اگر سنن الد ارقطنی میں مو جو د کسی حد یث کا کوئی لفظ یا د ہے تو اس کو ’’المعجم المفھرس لأ لفاظ سنن الدارقطنی لیوسف المر عشلی‘‘ میں تلا ش کیا جا ئے، تب سنن الدارقطنی کی حدیث تک پہنچناممکن ہے۔ وہ فو ائد جن کا تعلق کسی لفظ کے ساتھ تخریج کر نے سے ہے درج ذیل ہیں: پہلا فائدہ: اس طریقہ تخر یج کے لیے مکتبہ شاملہ، مکتبہ ذہبیہ وغیرہ بھی بہت اہم ہیں، ان سے بھی مدد لی جا سکتی ہے، لیکن اس میں یہ احتیاط کرنا ضرو ری ہے کہ مطلو بہ حد یث ملنے کے بعد اصل کتا ب سے مراجعت ضرور کر لی جائے، صر ف مکتبہ شا ملہ وغیرہ پر انحصار کر کے حوالے لکھ دینا در ست نہیں ہے۔ دوسرا فا ئد ہ: مذکو رہ کتب میں الفاظ کی تر تیب حرو فِ تہجی کے اعتبا ر سے ہو تی ہے۔جس طرح لغت سے کوئی لفظ تلاش کیا جاتا ہے، بالکل اسی طریقے سے حدیث بھی تلاش کی جاتی ہے۔ تیسرا فائدہ: ’’المعجم المفہرس لألفاظ الحدیث النبوی‘‘ میں مسند احمد کی حدیث کے ساتھ جلد اور صفحہ نمبر لکھا جاتا ہے اور نسخہ میمنیۃ کا حوالہ ہوتا ہے۔باقی کتبِ حدیث میں پائی جانے والی حدیث کے ساتھ کتاب کا رمز مثلا خ،صحیح بخاری کے لئے، پھر اس میں کتاب کا نام مثلا الطہارۃ، پھر باب کا نمبر مثلا ۱۰۔اکٹھا حوالہ اس طرح ہوگا:خ،الطھارۃ:۱۰۔باقی کتب بھی اسی طریقے پر قیاس کر لیں۔
Flag Counter