Maktaba Wahhabi

31 - 103
شروع ہو رہی ہے، ان کے ذریعے تخریج کرنا، مثلا ’’ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ‘‘اسحدیث کو تلاش کرنے کے لئے ’’ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ‘‘ کو مطلوبہ کتب سے تلاش کرنا ہو گا۔ یہ طر یقہ اختیا ر کرنے کے لیے حدیث کے ابتدا ئی حصے پر مطلع ہونا ضروری ہے، پھر ابتد ائی حصے کے پہلے حرف کو مطلوبہ کتب میں تلا ش کرنا ہو گا جب وہ مل جا ئے گا تب اگلے حرف کو پھر اس کے ساتھ والے کو، اس طرح اصل مقصو د تک انسا ن پہنچ جاتاہے۔ فائدہ: اس طر یقے سے انسا ن بڑی جلدی اصل مقصو د تک پہنچ جا تا ہے لیکن اس میں یہ نقص بھی ہے کہ شر و ع حصے میں معمولی سی تبدیلی واقع ہو جا ئے تب انسا ن اصل مقصو د تک پہنچے میں نا کا م رہتا ہے۔ اس طر یقے پر لکھی گئی کتب: الجا مع الصغیر من حدیث البشیر النذیر للسیوطی، الفتح الکبیر فی ضم الزیا د الی الجا مع الصغیر للسیوطی، الجا مع الأ زھرمن حد یث النبی الأ نور للمنا وی، تمام کتبِ فہا رس مثلاً فھر س مسند احمد، فھرس صحیح البخا ری وغیرہ پانچواں طریقہ: حد یث میں مو جو د کسی صفت کی بنا پر تخر یج کر نا، یعنی کسی حدیث کی تخر یج کرنی ہے لیکن پہلے چاروں طر یقوں سے اس پر اطلا ع ممکن نہیں لیکن اس مطلو ب حدیث میں کو ئی ایسی صفت ہے جو آپ کو یا د ہے مثلا ً وہ حد یث قد سی ہے یا متو اتر ہے یا مشہور ہے یا مرسل تو ایسی صو رت میں اس صفت پر لکھی گئی کتب میں وہ حدیث تلا ش کی جا ئے گی۔
Flag Counter