Maktaba Wahhabi

44 - 103
حدیث کی تحقیق کرنے کا طر یقہ: جس حدیث کی تحقیق کر نی ہے، اس میں مند رجہ ذیل امو ر کا خیا ل رکھا جا ئے، پھر آپ تحقیق میں اصل نتیجہ کو حا صل کر سکتے ہیں: الف:مطلو بہ حد یث کی تمام سند وں کو جمع کرنا۔ ایک حدیث کی تما م سند وں کو جمع کر نے کا طریقہ اس طر ح ہے کہ آ پ اس حد یث کی سب سے پہلے تخر یج کر یں کہ یہ حد یث کس کس کتا ب میں آتی ہے ؟ جتنی کتبِ حد یث میں وہ حد یث آ تی ہے،ہر ایک کتاب کی سند الگ الگ لکھتے جا ئیں مثلاًآ پ کے پا س اس ایک حد یث کی ۱۰ سند یں جمع ہو گئی ہیں، اب ان تما م میں غو ر کر یں کہ یہ جمع کہاں ہو تی ہیں؟ جس راو ی پر یہ سند یں جمع ہو رہی ہیں، گو یا وہ مرکزی را وی ہے جس کے بعد دس کی دس سند یں ایک ہو گئی ہیں اور اس مرکز ی راوی سے پہلے سندیں مختلف ہیں، اب ہرہر را وی پر تحقیق شر و ع کر یں۔ راوی کی تحقیق کرنے کا طریقہ: (۱) راوی کا تعین کہ یہ وہی راوی ہے جس کی تلاش ہے، اس کا تعین اساتذہ اور شا گرد وں کو دیکھنے سے ہو تا ہے، اس میں راوی کی کنیت اور نسبت بھی معا ون ثابت ہو تی ہیں۔راوی کے تعین کے بعد راوی پر جر ح و تعد یل دیکھی جا ئے۔ رواۃ کا صحیح تعین کرنا بہت ضرور ی ہے، دوران تحقیق جس راوی پر جرح و تعدیل کے لحا ظ سے بحث کرنی ہے، سب سے پہلے اس راوی کا تعین ضرور ی ہے کہ راوی کون ہے ؟اصل نا م سے واقفیت حاصل کی جا ئے، پھر دیگر امو ر پر عمل کیا جا ئے۔ بعض محققین اس میں عجلت کی وجہ سے تعیین میں غلطیا ں کر جا تے ہیں، جس سے راوی کوئی سے کو ئی ہو جا تا ہے۔ بطو ر نمو نہ چند مثا لیں پیش خد مت ہیں۔
Flag Counter