Maktaba Wahhabi

104 - 128
نے دے دیئے ہیں مثلا حافظ ابن حجر العسقلانی نے ھدی الساری میں اور شیخ مقبل نے الالزامات و التتبع کے حاشیے میں فجزاھما اللہ خیرا، امام دارقطنی کے اعتراضات مرجوح ہیں اور ان میں حق مام بخاری اور امام مسلم کے ساتھ ہے،یعنی صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی تمام مسند احادیث صحیح ہیں اور اس پر امت کا اتفاق ہے۔ ۷:کتاب الصفات اس کتاب میں امام دارقطنی نے ان احادیث کو جمع کیا ہے جن کا تعلق اللہ تعالی کی صفات کے ساتھ ہے مثلا اللہ تعالی کے قدم ہیں، اللہ تعالی کے ہاتھ ہیں اور دونوں ہاتھ دائیں ہیں،اللہ تعالی کی انگلیاں ہیں وغیرہ۔ اس میں ہر ہر صفت کو باسند مرفوع احادیث سے ثابت کیا ہے۔ والحمدللہ ۸:غرائب مالک اس کتاب میں امام دارقطنی رحمہ اللہ نے موطاامام مالک سے ان روایات کو جمع کیا ہے جو منفرد اور غرائب ہیں اور ان روایات پر جرح وتعدیل کے لحاظ سے بحث کی ہے ۹:فضائل الصحابۃ فضائل صحابہ رضی اللہ عنھم اجمعین پر ایک عجیب وغریب انداز میں لکھی ہوئی کتاب ہے۔ اس انداز میں امام دارقطنی کو سبقت حاصل ہے۔ اس کتاب میں امام دارقطنی کے منہج کی ضروری تفصیل درج ذیل ہے۔ امام دارقطنی نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ کی تعریف سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کی اولاد سے ثابت کی ہے۔یہ کتاب ان گم راہ لوگوں پر زبردست رد ہے جو فضیلت علی رضی اللہ عنہ کے قائل ہیں، لیکن صدیق اکبر کے نہیں۔ امام دار قطنی سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی تعریف میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ۲۱۰ احادیث وآثار لائے ہیں۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی تعریف میں سیدنا علی رضی اللہ کے بیٹوں اور ان کے اہل و عیال
Flag Counter