Maktaba Wahhabi

136 - 128
۱۶:سؤالات حمزہ بن یوسف السھمی للدارقطنی ۱۷:سؤالات البرقانی للدارقطنی ۱۸:سؤالات الحاکم النیسابوری للدارقطنی ۱۹:سؤالات ابی عبداللّٰه بن بکر البغدادی لامام ابی الحسن الدارقطنی ۲۰:سؤالات محمد بن عثمان بن ابی شیبہ لامام علی بن المدینی ۲۱:جزء فیہ مسائل ابی جعفر محمد بن عثمان بن ابی شیبۃ عن شیوخہ ۲۲:سؤالات البرذعی لابی زرعۃ و معہ کتاب اسامی الضعفاء ۲۳:سؤالات ابی عبید الآجری لامام ابی داود السجستانی ۲۴:سؤالات مسعود بن علی السجزی للحاکم ۲۵:سؤالات ابی طاہر السلفی أبا الکرم خمیس بن علی الحوزی نثل النبال بمعجم الرجال از محدث العصر ابواسحاق الحوینی حفظہ اللہ یہ کتاب چار جلدوں میں مطبوع ہے اس میں حوینی صاحب کے شاگرد ابوعمرو احمد بن عطیہ الوکیل حفظہ اللہ نے بڑی محنت سے ان کی تمام کتب سے رواۃ پر جرح و تعدیل کی بحوث جمع کر دی ہیں۔یہ ایک بے مثال کتاب ہے، خصوصا مختلف فیہ رواۃ پر کس کو راجح کہنا ہے؟بہت عمدہ بحوث ملتی ہیں۔ علمائے احناف اور جرح وتعدیل جب ہم علمائے احناف کی کتب کا مطالعہ کرتے ہیں تو وہ جرح وتعدیل کے لحاظ سے جب بحث کرتے ہیں تو وہ بالکل منہج محدثین کے برخلاف اپنا فیصلہ دیتے ہیں۔بالفاظ دیگر احناف اپنی خواہشات کے پیچھے لگ کر جرح وتعدیل کے علم کو ختم کرنے کے لیے غلط چالیں چلتے ہیں۔ان کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح علم جرح و تعدیل کی تعبیریں محدثین سے ہٹ کر نکالیں۔ اس پر ہماری مفصل کتاب ہے جو کسی موقع پر شائع کی جائے گی۔ ان شاٗ اللہ
Flag Counter