Maktaba Wahhabi

82 - 128
نے اپنی اس کتاب میں ۴۳۸ رواۃ کا تذکرہ کیا ہے۔کئی ایک محدثین نے الکنی پر مستقل کتب لکھی ہیں تاکہ رواۃ آپس میں خلط ملط نہ ہو ں۔ ۲:العلل و معرفۃ الرجال روایۃ عبداللّٰه بن احمد بن حنبل یہ کتاب تین جلدوں میں مطبوع ہے۔اس میں کل ۶۱۶۱ اقوال امام احمد کے موجود ہیں جو عللِ حدیث اور رواۃ کے متعلق ہیں۔ اس کتاب میں اکثر سؤالات عبداللہ نے جو خود کیے وہی جمع ہیں یا پھر جو امام احمد نے فرمایا وہ جمع کیا ہے۔یہ کتاب خزانہ ہے۔ لیکن حروف تہجی کے علاوہ ہے، ۔کاش کوئی اس کو حروف تہجی پر ترتیب دے دے تاکہ اس سے فائدہ حاصل کرنا آسان ہو جائے۔ اس کتاب میں بعض تفصیلی بحوث بھی موجود ہیں مثلا: جلد ۱ ص ۲۴۵ ہؤلاء الرجال من روی عنہ مسعر من اہل الکوفۃ و غیرہم ولم یسمع منہم شعبۃ:اس بحث میں امام احمد فرماتے ہیں کہ جواب التیمی رآہ سفیان ولم یسمع منہ شیئا۔[1] یہ فن رجال کی کئی ایک اہم ترین کتاب ہے جس سے تمام ائمہ رجال نے فائدہ اٹھایا ہے۔ ۳:العلل ومعرفۃ الرجال لامام احمد روایۃ المروذی و صالح بن احمد و المیمونی وفیہ احادیث و حکایات و غیرِذلک۔ اس میں کل اقوال ۵۸۳ ہیں۔ ۴:سؤالات ابی داود لامام احمد بن حنبل فی جرح الرواۃ و تعدیلھم اس میں کل ۵۶۴، اقوال ہیں۔اس کتاب کا منہج دیگر کتب سے مختلف ہے۔اس کتاب میں امام ابوداود نے ابواب قائم کیے ہیں مثلا باب فی علل الحدیث، باب
Flag Counter