Maktaba Wahhabi

99 - 128
۱:سنن الدارقطنی: امام دارقطنی کی یہ مشہورِ زمانہ کتاب ہے جس میں احادیث کی تعداد ۴۸۳۵ ہے۔اس میں صحیح احادیث بھی ہیں اور ضعیف بھی۔اس کتاب میں امام صاحب نے درج ذیل منھج اپنایا ہے: ۱:فقہی ترتیب: اس کتاب میں تمام احادیث فقہی ترتیب کے مطابق لکھی گئی ہیں مثلا پہلے، کتاب الطہارۃ پھر کتاب الصلاۃ۔۔۔الی آخرہ۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو فقہ میں خوب مہارت تھی، بلکہ فقہ کی جزئیات تک نظر تھی،اس لئے تو احکام کے متعلق احادیث کو سنن الدارقطنی میں جمع کیا ہے اورجن ضعیف اور موضوع روایات سے بعض فقہاء استدلال کرتے تھے ان کے ضعف کو واضح کیا ہے۔ ۲:جو حدیث جتنے شیوخ سے سنی ہوئی ہیں ان تمام کا نام لیتے ہیں اور سند کی تبدیلی کے وقت ’’ ح ‘‘ لکھتے ہیں مثلا حدیث نمبر ۱ چار شیوخ اور حدیث نمبر ۲چھ شیوخ سے بیان کرتے ہیں۔ ۳:امام دارقطنی کا کوئی استاد اپنے کئی شیوخ سے حدیث بیان کرے تو امام دارقطنی ان تمام کے نام لکھتے ہیں۔ مثلا دیکھیں حدیث نمبر(۱۱) ۴:امام دارقطنی غریب الحدیث کا بھی اہتمام کرتے ہیں مثلا قلتین کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ ابن عرفۃ نے کہا ہے کہ میں نے ھشیم سے سنا کہ قلتین سے مراد’’ الجرتین الکبار‘‘ ہے۔ ۵:امام دارقطنی کی یہ کتاب اصل میں علل کی کتاب ہے۔ ہر حدیث کی زیادہ سے زیادہ سندیں بیان کرتے ہیں،پھر ان میں اختلاف نقل کرتے ہیں اور بعض دفعہ راجح بھی لکھتے ہیں،مثلا حدیث نمبر:۲۰ میں لکھتے ہیں: والمحفوظ عن ابن عیاش۔ ۶:اگر کسی روایت کے مرفوع اور موقوف ہونے میں اختلاف ہو تو امام دارقطنی رحمہ اللہ اس اختلاف کو بیان کرکے راجح کی تعیین کرتے ہیں مثلا دیکھیں (حدیث نمبر:۲۹،۷۷)
Flag Counter