Maktaba Wahhabi

84 - 165
(( اِحْفَظِ اللّٰہَ تَجِدْہُ أَمَامَکَ )) وَفِيْ رَوَایَۃٍ: (( تَجِدْہُ تُجَاہَکَ )) ’’تو اللہ (کے حقوق) کی حفاظت کر تو اسے اپنے آگے پائے گا۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے: تو اسے اپنے سامنے پائے گا۔ یعنی جو اللہ کی حدود اور اس کے حقوق کی حفاظت کرے گا وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو تمام احوال میں اپنے ساتھ پائے گا، اللہ اس کی مدد فرمائے گا اس کی حفاظت کرے گا اور اسے اپنی مرضیات کی توفیق عطا فرمائے گا۔ جیسے قرآن مجید میں ہے: ﴿إِنَّ اللّٰه مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ ﴾ [النحل: ۱۲۸] ’’بے شک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو ڈر گئے اور ان لوگوں کے (بھی) جو نیکی کرنے والے ہیں۔‘‘ اللہ تبارک و تعالیٰ کی معیت دو قسم کی ہے، ایک معیت عامہ جو ہر شخص بلکہ ہر مخلوق کو حاصل ہے جس کے بغیر کوئی زندہ و قائم نہیں رہ سکتا، جیسے فرمایا: ﴿وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ ﴾ [الحدید: ۴] ’’اور وہ تمھارے ساتھ ہے تم جہاں بھی ہو۔‘‘ یا جیسے فرمایا: ﴿مَا يَكُونُ مِنْ نَجْوَى ثَلَاثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَا أَدْنَى مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا ﴾[المجادلۃ: ۷] ’’تین آدمیوں کی کوئی سرگوشی نہیں ہوتی مگر وہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ کوئی پانچ آدمیوں کی مگر وہ ان کا چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم ہوتے
Flag Counter