Maktaba Wahhabi

134 - 281
منکم‘‘ مجھے یقین تھا کہ وہ نبی آنے والا ہے، لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ نبی قوم قریش سے ہوگا، یہ معلوم نہیں تھا، نشانیاں ساری سچی ہیں، توارۃ و انجیل میں یہی لکھا ہوا ہے۔ ہرقل کا اشتیاقِ ملاقات: آگے کیا کہتا ہے؟ ’’ لو أني أعلم أني أخلص إلیہ لتجشمت لقاء ہ، ولو کنت عندہ لغسلت عن قدمیہ ‘‘ اگر مجھے آج پتا چل جائے کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاؤں گا، تو اس کو ملنے کے لیے میں ساری تکلیفیں برداشت کرنے کے لیے تیار ہوں، لیکن مجھے یقین ہے کہ میں باہر نکلوں گا، تومیری قوم ہی مجھ کو قتل کر دے گی، میں اس تک پہنچ ہی نہیں سکوں گا اور کاش پہنچ جاؤں اور پوری زندگی اس نبی کے پاس گزار دوں، اگر میں اس پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچنے میں کامیاب ہو جاؤں اور مجھے اس پیغمبر کی صحبت نصیب ہو جائے، تو جب تک اس پیغمبر کے ساتھ رہوں گا، اس وقت تک میں اس پیغمبر کے پاؤں دھوتا رہوں گا، سلطنت روم کا فرماں رواں اس پیغمبر کے پاؤں دھوئے گا، یہ اس کا تبصرہ ہے، جبکہ ابو سفیان کیا کہہ رہا ہے؟ ’’ لقد أمر أمر ابن أبي کبشہ ‘‘ ابن ابی کبشہ تو یہاں بھی چھا گیا ہے، روم کا بادشاہ اس سے ڈر رہا تھا! غلبے کے حقیقی اسباب: اﷲ اکبر !میرے دوستوں اور بھائیو! یہ کفار کا تبصرہ ہے، یہ فہم ایک کافر نے پیش کیا، ایک مشرک نے پیش کیا اور یہی فہم اور یہی توحید یہی دین کی دعوت ہے، اس کا ثمرہ کیا ہے؟ اس کا ثمرہ یہ ہے کہ اگر اس دعوت پر قائم رہو گے، اس کو قبول کر کے اس پر اٹل رہو گے، کامیابیاں، غلبہ اور نصرت اﷲ تعالیٰ آپ کو عطا فرمائے گا، کیوں؟ اس کے اسباب کیا ہیں؟ یہ ایک مستقل موضوع ہے کہ غلبے کی اساس تو اسلحہ ہے، دنیا
Flag Counter