Maktaba Wahhabi

151 - 281
رکھے یا تمہارے آباء و اجداد نے رکھے ہیں، اﷲ کی طرف سے کسی نام کی سند ہے؟ کسی نام کی برہان ہے؟ کیا داتا نام اﷲ نے رکھا ہے؟ کہیں بتایا ہے؟ کسی کو مشکل کشا اﷲ نے کہا ہے؟ گنج بخش اﷲ نے کسی کا نام رکھا ہے؟ یہ نام تم نے رکھے ہیں: { مَّآ اَنْزَلَ اللّٰہُ بِھَا مِنْ سُلْطٰنٍ } اﷲ کی طرف سے کوئی دلیل نہیں، شرک بالکل بے دلیل ہوتا ہے۔ یہ دو قاعدے بیان ہوگئے، ایک یہ کہ مشرک بزدل ہوتا ہے، دوسرا یہ کہ مشرک کے لیے اپنے شرک کو ثابت کرنے کے لیے کوئی حجت اور کوئی دلیل نہیں، وہ جو بھی حجت پیش کرے گا، وہ تار عنکبوت ہوگی۔ اصل چیز توحید ہے: اصل چیز توحید ہے ، توحید بذات خود ایک حجت اور دلیل ہے، سلطان اور غلبہ ہے، یہ قواعد اﷲ تعالیٰ نے بیان کئے ہیں، یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ ہرقل نے یہ بات کس تناظر میں کہی؟ اگر واقعی یہ دعوت سچی ہے اور اس کی یہی دعوت ہے کہ ایک اﷲ کی عبادت کرو ، اس میں کسی کو شریک نہ کرو، سب کا انکار کر دو، آباء و اجداد اور قوم و برادری کی تقلید چھوڑ دو، نمازوں کی پابندی کرو، سچ بولو، صلہ رحمی کرو اور عفت کی زندگی بسر کرو، اگر یہ اس کی مبارک تعلیم ہے، تو پھر اس ملک شام کی زمین پر محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا قبضہ ہوگا، حالانکہ وہ کمزور ہے، مفلوک الحال ہے، کھانے کے لیے اناج نہیں اور ہمارے پاس طاقت ہے، وسائل ہیں، صنعتیں ،حرفتیں، دنیا کے خزانے اور دولتیں ہیں، لیکن اﷲ رب العزت ان چیزوں کا محتاج نہیں ہے، اﷲ کا امر آجائے، یہ سب کی سب طاقتیں مسمار ہو جاتی ہیں، ساری طاقتیں برباد ہوجاتیں ہیں، فرعون کی فرعونیت پانی کے ایک گھونٹ سے باہر نکل آتی ہے اور وہ مردہ ڈھانچہ بن جاتی ہے،
Flag Counter