Maktaba Wahhabi

152 - 281
یہ اﷲ کی طاقت اور اﷲ کا امر ہے، بس بات یہ ہے کہ اﷲ کے ساتھ سیدھا تعلق جوڑ لیں اور خاص کر وہ لوگ جو دعوت و جہاد کا کام کرتے ہیں، ان کو تو ہر معاملے میں کامل ہونا چاہیے، ایک نمونہ، ایک آئیڈیل اور ایک مثال ہونا چاہیے۔ توحید کا رنگ: ان کو توحید کے رنگ میں رنگا ہونا چاہیے، ان کے ظاہر پر، ان کے باطن پر، ان کے قلوب پر، ان کے اذہان پر اور ان کے لباس پر مکمل رنگ ہو، کس کا؟ {صِبْغَۃَ اللّٰہِ} اﷲ کا رنگ اور اﷲ کے دین کا رنگ ہو۔ وہ کوئی معاملہ اپنے ہاتھ میں نہ لیں کہ ہمیں دین کا کام کرنا ہے، ویڈیو بھی جائز ہے، فوٹو بھی جائز ہے، ہمیں اسمبلی میں جا کر توحید کی اذانیں دینی ہیں، جمہوری طریقے سے الیکشن بھی جائز ہیں، نہیں یہ ساری چیزیں اﷲ کے امر کے ساتھ بغاوتیں ہیں۔ فوٹو حرام ہے: فوٹو حرام ہے، رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ أشد الناس عذابا یوم القیامۃ الذین یضاھئون بخلق اللّٰہ ۔‘‘[1] ’’ قیامت کے دن سب سے سخت عذاب ان کو ہوگا، جو اﷲ کی صفت خلق کے ساتھ تشبہ اختیار کرتے ہیں۔‘‘ خالق اﷲ ہے اور مصور بھی اﷲ ہے، اگر تم فوٹو بناؤ گے، تو خلق ہوگا، تصویر بناؤ گے، تو تم مصور بنو گے، خالق بھی اﷲ ہے، مصور بھی اﷲ ہے، اگر یہ کام کرو گے، تو اﷲ کے ساتھ تشبہ ہوگا، سب سے سخت عذاب انہی کو ہوگا۔
Flag Counter