Maktaba Wahhabi

178 - 281
ہے، نہ وہ طاقت ور ہیں، نہ وہ جرأت مند ہیں، تو یہودیوں سے ہمیں کیا خوف؟ اگر پھر بھی تمہارا علم اس بات پر مصر ہے کہ ختنہ کرنے والی قوم غالب آسکتی ہے، تو اپنی تمام ریاستوں میں یہ خط لکھو اور ہر ریاست کے گورنر کو حکم دو کہ اپنے علاقے سے ایک ایک یہودی کو چن کر قتل کر دو، اس میں ڈرنے کی کوئی بات ہی نہیں، یہود میں اتنی جرأت ہی نہیں کہ وہ اتنی بڑی طاقت سے ٹکرا سکیں اور ان کا معاملہ غالب آجائے، مگر پھر بھی کوئی اندیشہ ہے، تو یہ مٹھی بھر لوگ ہیں چند دنوں میں ان کا صفایا کر دیا جائے گا، تاکہ یہ اندیشہ ختم ہوجائے۔ مکتوب نبوی کی آمد: یہ گفتگو جاری تھی کہ ہرقل کے ایک گورنر نے، جو بصرہ کا گورنر تھا، ایک شخص کو بھیجا، یہ شخص اﷲ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی تھا، جس کے ذریعے بصریٰ کے گورنر تک یہ خبر پہنچی تھی کہ ایک نبی ظاہر ہوچکا ہے اور وہ نبیٔ برحق ہے، اﷲ کا سچا رسول ہے، بصریٰ کے گورنر نے اسی کے ہاتھوں ہرقل تک خط پہنچایا کہ ایک نبی ظاہر ہوچکا ہے، جو نبوت کا دعویٰ کرتا ہے، کچھ لوگ اس پر ایمان لا چکے ہیں اور کچھ اس کی تکذیب کرتے ہیں اور ایمان لانے والوں اور مکذبین کے مابین لڑائیاں بھی ہو رہی ہیں، کبھی یہ جیتتے ہیں، کبھی وہ جیتتے ہیں اور پوری خبر تمہیں یہ پہنچا دے گا۔ قاصدِ نبوی دربارِ روم میں: وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی تھا، اس کا نام مذکور نہیں ہے، ہرقل نے، جس پر ایک خوف طاری تھا، کہا کہ اس شخص کو چیک کرو، اس کا ختنہ چیک کرو، چنانچہ اسے خلوت میں لے گئے، اسے دیکھا گیا اور ہرقل کو خبر دی گئی کہ اس کا ختنہ ہوا ہے، ہرقل نے کہا کہ اس سے پوچھو کہ تم عرب کے علاقے سے ہو، کیا عرب بھی ختنہ کرتے ہیں؟ اس
Flag Counter