Maktaba Wahhabi

235 - 281
جن پھر آگئے اور کنویں سے باہر نکال لیا، یہ جنات اس طرح بھی کرتے ہیں، اس لئے بڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ لوگ کیوں گمراہ ہوتے ہیں؟ شرک کا ذکر ہو رہا تھا، اس ضمن میں چار چیزوں کا ذکر کیا گیا تھا، عوام الناس عام طور پر بزرگوں اور خانقاہوں کے متعلق جو خیال پیدا کر لیتے ہیں، ان کی صورت یہی ہوتی ہے کہ بعض ایسے واقعات ہوتے ہیں، جن کی بنا پر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ مشکل کشا اور حاجت روا ہیں، لوگ یہ مقصد، جیسا کہ بتایا جا چکا ہے، قرآن کی تحریف کر کے حاصل کرتے ہیں یا بعض اوقات طبیعیات کے شعبدے ہوتے ہیں، ان کو اس کا علم نہیں ہوتا اور کبھی کبھی شیاطین کی شرارتیں ہوتی ہیں، جسے لوگ بزرگوں کی طرف منسوب کر دیتے ہیں۔ جنات کے تسلط کی حقیقت: ایک عورت کو جن چمٹ گیا، مجھے بلایا گیا، جب میں گیا، تو معلوم ہوا کہ وہ جن اہلحدیث ہے، اس نے بتایا کہ قبروں پر جو کچھ ہوتا ہے، وہ سب کچھ ہم ہی کرتے ہیں، بزرگوں کا تو صرف لوگ نام ہی لیتے ہیں کہ فلاں بزرگ نے یہ کیا اور فلاں نے یہ کیا، جو کچھ وہاں ہوتا ہے، سب کچھ ہم جن ہی کرتے ہیں۔ یہاں ایک آدمی کو بھی جن چمٹ گیا، مجھے وہاں بھی بلایا گیا، میں گیا اور اس جن کو حاضر کیا، میں نے اس سے پوچھا کہ تونے اسے کیوں پکڑا ہے؟ اس نے کہا اس نے گزرتے ہوئے ہمارے قیدی کے ساتھ مذاق اور مسخری کی ہے، ہمارے قیدی سے مذاق گویا ہم سے مذاق ہے، میں نے پوچھا وہ قیدی کون ہے؟ اس نے کہا برتنوں والے بازار کا ایک آدمی ہے، وہ ایمن آباد گیا، وہاں ایک قبر ہے، وہاں ہمارا کنٹرول
Flag Counter