Maktaba Wahhabi

248 - 281
علم کی بناء پر وہ معذور ہوگئے، جس شخص کو اجماع کا علم ہوجائے، وہ شخص تو معذور نہیں، ہر جگہ بختیار کاکی معذور ہیں نہ بابافرید معذور ہیں، اس لئے قرآن سے استدلال کیا، اجماع کا پتہ نہیں، خبر واحد کا رد کر دینا اس بناء پر کہ قرآن کے خلاف ہے، یہ شرک تو نہیں حرام ہی ہے، سجدۂ تعظیمی محرمات میں داخل ہے، محرمات میں جو چیزیں ہوتی ہیں، ان میں اجتہاد آجائے، تو بعض اوقات فقہاء کو غلطی معاف بھی ہوجاتی ہے، بابا فرید کو سجدۂ تعظیمی کرتے ہوئے دیکھنے والے بھی معذور ہیں، شاہ عبدالعزیز کا فتویٰ جن کو پہنچ گیا، وہ اب معذور نہیں، ہمیں تو فتویٰ پہنچ گیا کہ امت کا اجماع ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ خبر واحد ہے، اس کا اعتبار نہیں، یہ وجہ تھی کہ شاہ عبدالعزیز نے ان پر فتویٰ کیوں نہیں لگایا، بختیار کاکی کے بارے میں اس لئے خاموش رہے کہ ان کے دماغ میں ان کی بزرگی تھی، ان کو غلطی ہوئی، غلطی بڑے بڑے ائمہ سے بھی ہوجاتی ہے، ان سے بھی ہوگئی ہے، انہیں اجماع کا پتہ نہیں تھا، ان پر کفر یا شرک کا فتویٰ نہیں لگایا جا سکتا کہ کافر ہیں، بے ایمان ہیں، یہ ہم نہیں کہہ سکتے، غلط اور حرام تو انہوں نے کہہ دیا ہے۔ سجدۂ تبعی: سجدۂ تبعی باقی رہ گیا، اس میں کچھ اختلاف ہوگیا، جس طرح کہ آج کل کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ ہم تو قدم بوسی کرتے ہیں، سجدہ تو نہیں کرتے، مولوی سردار فیصل آباد کی قبر پر بیٹھا ہوا مجاور کہتا تھا کہ غیر اﷲ کو سجدہ کرنا حرام ہے، نیچے جا کر خود کرتے ہیں اور کہتے ہیں یہ دراصل سجدہ نہیں، سجدہ تو ہوتا ہے باوضو قبلہ رخ ہو کر سبحان ربي الأعلیٰ کہے، یہ تو حماقت ہے، کیا ابو جہل بتوں کو اسی طرح سجدہ کرتا تھا کہ پہلے وضو کرتا تھا، پھر قبلہ رخ ہوتا تھا، پھر سجدہ کرتا تھا؟ وضو تو اسلام نے شروع کیا ہے۔
Flag Counter