Maktaba Wahhabi

61 - 281
ہماری اولاد کی بہتری کہاں ہے؟ آج اپنے بچوں کی بہتری چاہتے ہو، تو ان کو دین پڑھاؤ، یہ دین تمہارے مرنے کے بعد تمہارے کام آئے گا، انگریزی پڑھ کے ممکن ہے دنیا میں ترقی کر جاؤ، لیکن دنیا کی ترقی کا تمہیں کیا فائدہ ہوگا؟کچھ سوچو! تمہاری اور تمہاری اولاد کی بہتری کس چیز میں ہے؟ کالجوں کا ماحول دیکھو! یونیورسٹیوں کا ماحول دیکھو! مخلوط تعلیم دیکھو! پھر جان بوجھ کے اس بربادی، اس جہنم اور اس تندور میں اپنی اولاد کو کیوں جھونکتے ہو؟ یہ دینی مدارس در حقیقت ان کی تعلیم و تربیت کے قلعے ہیں، دنیا اور آخرت کے لیے ان کے محافظ ہیں، رزق کے خزانے اﷲ کے ہاتھ میں ہیں۔ تو یہاں یہ نقطہ موجود ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبرانی زبان کی تعلیم پر صرف ایک صحابی کو مامور کیا تھا۔ مکالمہ: ہرقل کے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خط پہنچ چکا تھا ، اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ابو سفیان کو، جو ایک تجارتی قافلے کے ساتھ روم میں موجود تھے، اپنے دربار میں بلا لیا، یہ کل تیس افراد تھے، جب وہ ہر قل کے دربار میں پہنچے، تو ہرقل نے پوچھا: ’’ أیکم أقرب نسباً بھذا الرجل الذي یزعم أنہ رسول اللّٰہ ‘‘ تم میں سے وہ شخص کون ہے، جو نسب کے اعتبار سے اس شخص کے سب سے زیادہ قریب ہے، جس کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ اﷲ کا رسول ہے؟ ابو سفیان نے کہا کہ میں ہوں۔ ہر قل کا یہ سوال اس کی ذہانت کی دلیل ہے، کیونکہ نسبی قرابت دوسروں کی بہ نسبت زیادہ معرفت کی دلیل ہے، کسی شخص کے بارے میں عام لوگ اس قدر نہیں جانتے، جس قدر رشتہ دار زیادہ جانتے ہیں، کیونکہ
Flag Counter