Maktaba Wahhabi

393 - 531
بارے میں تازہ ترین خبروں سے عبارت ہے اور جسے تم پڑھتے ہو اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہوئی ہے، اور اللہ نے خود یہ بیان فرمایا ہے کہ اللہ نے جو کچھ لکھا تھا اہل کتاب نے اسے بدل ڈالا ہے اور اپنے ہاتھوں سے اپنی کتاب بدل ڈالی ہے، اور ان کا دعوی ہے: یہ اللہ کے پاس سے ہے تاکہ اس کے عوض معمولی قیمت خریدیں ‘‘ (سورۂ بقرہ:۷۹) کیا تمہارے پاس جو علم آیا ہے وہ تمہیں اہل کتاب سے سوال کرنے سے نہیں روکتا، اور نہیں ، اللہ کی قسم! ہم نے کبھی یہ نہیں دیکھا کہ ان کے کسی آدمی نے اس چیز کے بارے میں تم سے پوچھا ہو جو تمہارے اوپر نازل ہوئی ہو۔‘‘[1] دوسری حدیث: عمر رضی اللہ عنہ کے مذکورہ بالا واقعہ کی حامل دوسری جو حدیث مسند احمد میں آئی ہے وہ عبد اللہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جس کی سند اور متن درج ذیل ہے: ہم سے عبد الرزاق نے بیان کیا، کہا: ہمیں سفیان… ثوری… نے جابر … جعفی… سے: انہوں نے، عامر شعبی سے اور انہوں نے عبد اللہ بن ثابت سے روایت کرتے ہوئے خبر دی کہ: ((جاء عمر بن الخطاب الی النبی صلي اللّٰه عليه وسلم ، فقال: یا رسول اللّٰہ! انی مررت بأخ لی من بنی قریظۃ ، فکتب لی جوامع من التوراۃ ،ألا أعرِضُھا علیک؟ قال: فتغیر وجہُ رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم ۔ قال عبد اللّٰہ یعنی ابن ثابت، ألا تری ما بوجہ رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم ؟ فقال عمر: رَضِینًا باللّٰہ ربا و بالاسلام دینا وبمحمد صلي اللّٰه عليه وسلم رسولاً، قال: فسری عن النبی صلي اللّٰه عليه وسلم وقال: والذی نفس محمد بیدہ لو أصبح فیکم موسی، ثم اتبعتموہ وترکتمونی لضللتم انکم حظی من الأمم وأنا حظکم من النبیین)) [2] ’’عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرا بنو قریظہ کے ایک بھائی کے پاس سے گزر ہوا جس نے میرے لیے تورات سے کچھ مفید باتیں قلم بند کرکے مجھے دیں ، کیا میں انہیں آپ کے سامنے پیش نہ کروں ؟ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ بدل گیا، عبد اللہ بن ثابت کا بیان ہے، میں نے ان سے کہا: کیا تم یہ نہیں دیکھ رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا کیا رنگ ہے؟ یہ سن کر عمر نے کہا: ہم بحیثیت رب اللہ پر، بحیثیت دین اسلام پر اور بحیثیت رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر راضی ہیں ، راوی کا بیان ہے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے ناراضی کی علامتیں چھٹ گئیں اور فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے اگر موسی تمہارے درمیان نمودار ہو جائیں ، پھر تم ان کے پیرو بن جاؤ اور
Flag Counter