Maktaba Wahhabi

398 - 531
رسول بھیجے تھے وہ سب انسانوں ہی سے تعلق رکھتے تھے اور مرد تھے۔ ثانیاً: مشرکین کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں سے شدید عداوت اور دشمنی رکھنے کی وجہ سے یہودیوں پر بے حد اطمینان اور اعتماد تھا۔ ثالثاً: مشرکین کو یہ اعتراف تھا کہ یہودیوں کو دین و شریعت اور نبوت و رسالت کے بارے میں زیادہ علم حاصل ہے۔ رابعاً: بشریت رسول ایک یقینی اور متفق علیہ مسئلہ تھا اور مشرکین کی خاطر داری اور ہمنوائی میں علمائے یہود اس کا انکار کر کے اپنی رسوائی مول نہیں لے سکتے تھے۔ یاد رہے کہ مذکورہ آیت کے عموم سے علم نہ رکھنے والے مسلمانوں کے لیے یہ حکم نکلتا ہے کہ وہ شرعی مسائل اور احکام قرآن و سنت کا علم رکھنے والوں سے معلوم کرتے رہیں ، بہرحال اس وقت یہ میرا موضوع بحث نہیں ہے۔ یہاں ایک نہایت ہی اہم اور باریک نکتہ کی طرف اشارہ کر دینا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ قرآن پاک کے ’’منزل من اللّٰہ‘‘ ہونے کا یہودی علماء کو یقین کامل تھا اور اللہ تعالیٰ نے اس بات کو مشرکین کے لیے بطور حجت و دلیل ذکر کیا ہے۔ ارشاد الٰہی ہے: ﴿وَاِِنَّہٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ، نَزَلَ بِہِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُ ، عَلٰی قَلْبِکَ لِتَکُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ ، بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍ ، وَاِِنَّہٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ ، اَوَلَمْ یَکُنْ لَّہُمْ اٰیَۃً اَنْ یَّعْلَمَہٗ عُلَمٰؤُا بَنِیْٓ اِِسْرَآئِیلَ﴾ (الشعراء:۱۹۲ تا ۱۹۷) ’’اور درحقیقت یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے جسے امانت دار فرشتہ نے تیرے دل پر نازل کیا ہے تاکہ تو ڈرانے والوں میں سے ہو جائے، واضح عربی زبان مین ہے اور یقینا یہ اگلے لوگوں کے صحیفوں میں مذکور ہے، تو کیا یہ ان کے لیے ایک نشانی نہیں ہے کہ اسے بنو اسرائیل کے علماء جانتے ہیں ۔‘‘ قرآن کے’’منزل من للّٰه ‘‘ ہونے کا مسئلہ یہودیوں کے لیے اتنا واجب التسلیم نہیں تھا، جتنا بشریت رسول کا مسئلہ اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ان کے اس علم کو کہ قرآن کا ذکر ان کی کتابو ں میں آیا ہے مشرکین کے سامنے ایسی دلیل اور علامت کے طور پر پیش کیا ہے کہ یہ اللہ کا نازل کردہ ہے، لہٰذا اس کو اللہ کی کتاب ماننا مشرکین پر فرض ہے، اس طرح ان احادیث میں جن میں مسلمانوں کو اہل کتاب سے سوال کرنے سے منع کیا گیا ہے اور قرآنی آیت میں جس میں مشرکین کو اہل کتاب کے علماء سے پوچھنے کا حکم دیا گیا ہے کوئی تعارض نہیں رہ جاتا۔ اہل کتاب کی تصدیق و تکذیب کی ممانعت: جہاں تک مسلمانوں کو اہل کتاب سے سوال کرنے سے منع کرنے کا مسئلہ ہے تو اس کی حکمت محتاج بیان نہیں ہے، اس لیے کہ وہ نئی اور آخری اور کامل شریعت کے مالک ہیں ، اور ان کے پاس اللہ کی ایسی آخری کتاب ہے جو مکمل بھی
Flag Counter