Maktaba Wahhabi

465 - 531
قرآن پاک میں سنت کا استعمال: قرآن پاک میں سنت کا لفظ دو طریقوں سے آیا ہے ، اللہ کی طرف اضافت کے ساتھ اور سابقہ قوموں کی طرف اضافت کے ساتھ۔ جب اللہ کی طرف اضافت کے ساتھ یہ لفظ استعمال کیا گیا ہے تو اس کے معنی اللہ کے قانون اور ضابطہ کے ہیں اور اللہ کی مخلوقات کے حق میں اس کا جو حکم اور فیصلہ جاری رہتا ہے سنت سے وہ بھی مراد لیا جا سکتا ہے ۔ اور جہاں یہ لفظ قوموں کی طرف اضافت کے ساتھ آیا ہے وہاں روش یا پاداش عمل کے معنی میں آیا ہے ۔اصلاحی صاحب نے دو آیتوں سے استدلال کیا ہے جو ان کے ترجمہ کے ساتھ نقل کر رہا ہوں ۔ ﴿سُنَّۃَ اللّٰہِ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ وَ کَانَ اَمْرُ اللّٰہِ قَدَرًا مَّقْدُوْرًا﴾ (الاحزاب:۳۸) ’’یہی اللہ کی سنت رہی ہے ان لوگوں کے معاملے میں بھی جو پہلے گزرے ہیں اور اللہ کے فیصلہ کے لیے ایک وقت مقرر ہے ۔‘‘ انہوں نے سنت کا کوئی ترجمہ نہیں کیا ۔ اسی طرح سورۃ فاطر کی ایک آیت نقل کی ہے جس میں سنت کا لفظ تین بار آیا ہے ایک بار گزشتہ اقوام کی طرف اضافت کے ساتھ اور دوبار اللہ کی طرف اضافت کے ساتھ ، لیکن کسی جگہ انہوں نے اس کا کوئی ترجمہ نہیں کیا، ارشادِ الٰہی ہے : ﴿فَہَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا سُنَّتَ الْاَوَّلِیْنَ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰہِ تَبْدِیْلًا وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰہِ تَحْوِیْلًا﴾ (۴۳) ’’پس یہ نہیں انتظار کر رہے ہیں مگر اسی سنت الٰہی کا جو اگلوں کے باب میں ظاہر ہوئی ، تو تم سنت الٰہی میں نہ کوئی تبدیلی پاؤ گے اور نہ تم سنت کو ٹلتے ہی ہوئے ہی پاؤ گے۔‘‘ ان آیتوں میں ’’ سنت للّٰه ‘‘ سے مراد اس کا فیصلہ اور حکم ہے جو سیاق و سباق کی روشنی میں بالکل واضح ہے ۔ اور’’ سنت الاولین ‘‘ سے مراد وہ پاداش عمل ہے جو سابقہ قوموں کو بصورت عذاب دیا گیا ۔ مینڈکی کو بھی زکام: جاوید احمد غامدی اصلاحی اسکول کے مجددین میں سے ایک ہیں اپنے امام کی طرح بلند بانگ دعوے کرنے میں یہ بھی کافی شہرت رکھتے ہیں ، انہوں نے بھی حدیث اور سنت میں فرق کے موضوع پر خامہ فرسائی کی ہے ، ہیں تو وہ اپنے امام کے نرے مقلد اور ان کے خرمن افکار کے خوشہ چین ، مگر ان کے امام کے اسلوب میں جو نظم و ضبط اور موضوع کی جو پابندی تھی وہ ان کے یہاں مفقود ہے ۔ بایں ہمہ وہ تفسیر، حدیث ، فقہ ، اور عقائد و احکام اور زبان و بیان پر اظہار خیال اپنا حق تصور کرتے ہیں ، غامدی صاحب نے اپنے امام مولانا اصلاحی کے نقشِ قدم کی پیروی کرتے ہوئے ’’مبادی تدبر
Flag Counter