Maktaba Wahhabi

522 - 531
ایک اشکال اور اس کا جواب: قرآن پاک میں ایسی آیتیں بھی آئی ہیں جن میں خالق کی جمع : خالقین آئی ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ صفت تخلیق سے موصوف دوسرے بھی ہیں ؟ اس اشکال کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے سواجن دوسروں کو ’’خالق ‘‘ فرمایا ہے تو اس اعتبار سے نہیں کہ وہ چیزوں کوعدم سے نکال کر وجود میں لاتے ہیں بلکہ اس اعتبار سے کہ وہ کسی چیز کو ایک حالت سے دوسری حالت میں یا کسی چیز کو ایک صورت سے دوسری صورت میں لاتے ہیں ، مثال کے طورپرخام لوہے سے مختلف اشیاء بنانا بھی ایک طرح کی تخلیق ہے ،لیکن ایسا کرنے والا ’’لوہے ‘‘ کو وجود نہیں دیتا اور نہ دے سکتا ہے ،بلکہ کسی مادے کو عدم سے وجود میں لانے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے مزید یہ کہ کوئی صنعت کار ایک محدود معنی میں تخلیق کی صفت سے موصوف ہے اور وہ بھی اللہ تعالیٰ کے عطاکردہ علم کی بنیاد پر کوئی بھی ماں کے پیٹ سے عالم ، ہنرمند اور صنعت کار پیدا نہیں ہوتا ، جبکہ صفت خلق اللہ تعالیٰ کی ازلی صفت ہے ۔ توحید ربوبیت میں تنہا اللہ تعالیٰ ہی کو ملک و اقتدارسے موصوف ماننا بھی داخل ہے اس تناظر میں ہمارا یہ عقیدہ ہوناچاہیے کہ ساری مخلوق کا خالق و مالک تنہا اللہ تعالیٰ ہی ہے ، ارشاد الٰہی: ﴿وَلِلّٰہِ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ﴾ (اٰلعمران:۱۸۹)’’اور اللہ ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کی ملکیت و اقتدارہے۔ ‘‘ ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ﴿قُلْ مَنْ بِیَدِہٖ مَلَکُوْتُ کُلِّ شِیئٍ﴾ (المومنون:۸۸) ’’کہہ دو کس کے ہاتھ میں ہے ہر چیز کا مکمل اقتدار۔‘‘ توحید ربوبیت کے عقیدے میں یہ عقیدہ بھی داخل ہے کہ تنہا اللہ تعالیٰ ہی مدبر منتظم اور صاحب تصرف ہے ، مذکورہ تمام باتوں کو ایک ہی جگہ جمع کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ﴿قُلْ مَنْ یَّرْزُقُکُمْ مِّنَ السَّمَآئِ وَ الْاَرْضِ اَمَّنْ یَّمْلِکُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ مَنْ یُّخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَ مَنْ یُّدَبِّرُ الْاَمْرَ فَسَیَقُوْلُوْنَ اللّٰہُ فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ، فَذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمُ الْحَقُّ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ فَاَنّٰی تُصْرَفُوْن﴾ (یونس:۳۱،۳۲) ’’کہہ دو کون ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے یا کون ہے جو کانوں اور آنکھوں کا مالک ہے اور کون زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور کون ہے جو ہر کام کی تدبیر کرتا ہے ؟ یقینا وہ کہیں گے ’’اللہ ‘‘ تو تم کہو، پھر کیا تم اللہ کی ناراضگی سے بچتے نہیں ؟ تو یہ ہے اللہ ، تمہارا حقیقی رب ، پھر حق
Flag Counter