Maktaba Wahhabi

66 - 531
علی بن ابی طالب، سعید بن زید، سہل بن ابی حثمہ، سفیان بن عبد اللہ ثقفی، جابر بن عبد اللہ، حسن و حسین، محمد بن مسلمہ، ابوہریرہ، عبد اللہ بن عباس، اسامہ بن زید، عمرو بن عاص، عبد اللہ بن عمرو بن عاص، قیس بن سعد بن عبادہ، حکیم بن حزام اور عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہم ۔ اور عروہ سے حدیث روایت کرنے والوں میں ان کے چاروں بیٹے: یحییٰ، عثمان، ہشام اور محمد اور سلیمان بن یسار، ابوسلمہ بن عبد الرحمن، صفوان بن سلیم، بکر بن سوادہ، یزید بن ابی حبیب، محمد بن منکدر، ابوالاسود محمد بن عبد الرحمن، صالح بن کیسان، عمر بن عبد اللہ بن عروہ اور محمد بن جعفر بن زبیر اور تبع تابعین کی ایک بڑی جماعت شامل ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے عروہ بن زبیر کو تیسرے طبقہ میں شمار کیا ہے جو تابعین کا طبقہ وسطیٰ ہے۔[1] عروہ کو تحصیل حدیث کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کے واقعات جمع کرنے سے بھی بڑا شغف تھا اور وہ اپنی محترم اور جلیل القدر خالہ اُمّ المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھ پوچھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے واقعات قلم بند کیا کرتے تھے، چنانچہ صحیحین اور سنن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک سے متعلقہ حدیثیں زیادہ تعداد میں انہی سے مروی ہیں ۔ اس کے علاوہ ابن اسحاق، ابن سید الناس، ابن کثیر، ابن عبد البر اور ابن حجر نے بھی اپنی کتابوں میں عروہ سے مروی سیرت پاک کے بہت سے واقعات صحیح سندوں کے ساتھ نقل کیے ہیں ۔ (۳) قاسم بن محمد بن ابوبکر صدیق: اپنے وقت کے حافظ حدیث اور امام قاسم بن محمد خلیفہ چہارم علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں پیدا ہوئے اور سن شعور کو پہنچنے کے بعد اپنی پھوپھی اُمّ المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے آغوش تربیت سے وابستہ ہوگئے اور ان سے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور دین میں تفقہ حاصل کیا۔ قاسم بن محمد کے زمانے میں فقہائے سبعہ کے علاوہ، سالم، عکرمہ، ابومحمد اور عبد الرحمن قرشی تیمی کو بھی بڑی شہرت حاصل تھی اور شہر رسول ان کے علم و تفقہ کی روشنیوں سے منور تھا۔ قاسم بن محمد کو اپنے والد محمد اور دادا ابوبکر صدیق کا زمانہ نہیں ملا تھا، لہٰذا ان سے ان کی روایتوں کے سلسلے میں ایک یا دو کڑی غائب ہے، یعنی محمد اور ابوبکر سے ان کی روایت میں انقطاع در انقطاع ہے، اسی طرح عبد اللہ بن مسعود اور زینب بنت جحش اُمّ المومنین رضی اللہ عنہما سے بھی ان کی روایت مرسل ہے، ان کے علاوہ فاطمہ بنت قیس، عبد اللہ بن عباس، عبد اللہ بن عمر، اسماء بنت عمیس، ابوہریرہ، رافع بن خدیج، عبد اللہ بن خباب، عبد اللہ بن عمرو، معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہم سے سن کر انھوں نے حدیثیں روایت کی ہیں ۔ قاسم بن محمد سے حدیث روایت کرنے والوں میں ان کے بیٹے عبد الرحمن، شعبی، نافع عمری، سالم بن عبد اللہ، ابوبکر بن حزم، زہری، ابن ابی ملیکہ، سعد بن ابراہیم، حمید طویل، ایوب، ربیعہ رائے، عبید اللہ بن عمر، ابن عون، ربیعہ بن عطار،
Flag Counter