Maktaba Wahhabi

46 - 107
موضوع (۱)… اس کی تعریف (ب)… اس کا حکم (ج)… وضع کی پہچان کیسے ہوگی؟ (د)… موضوع احادیث کا کچھ تعارف اور اس فن کی کتب (ھ)… وضاعین (حدیث گھڑنے والوں )کا ایک گروہ ا: اس کی تعریف : ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھی گئی حدیث کو موضوع کہتے ہیں ۔‘‘ ب: اس کا حکم : یہ حدیث مردود(ناقابل قبول ) ہے ۔ اس کا بیان کرنا جائز نہیں ہے ‘ صرف اس صورت میں کہ ساتھ ہی اس کا جھوٹ ہونا بھی بیان کردیا جائے ، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے ڈرایا ہے ، فرمایا: ((من حدث عني بحدیث یری أنہ کذب فھو أحد الکاذبین۔))[1] ’’ جس نے مجھ سے کوئی ایسی حدیث بیان کی جس کے بارے میں وہ جانتا ہو کہ یہ جھوٹ ہے ‘ وہ تو وہ بھی ان جھوٹوں میں سے ایک ہے ۔‘‘
Flag Counter