Maktaba Wahhabi

72 - 107
إسناد (الف)… اسناد کی تعریف (ب)… اسناد کی اقسام (ج)… سب سے صحیح سند (الف) اسناد کی تعریف : اسے سند بھی کہا گیا ہے :’حدیث کے وہ راوی ہیں جو اسے ہم تک نقل کرتے ہیں ۔‘‘ اس کی مثال:امام بخاری رحمہ اللہ کا قول ہے : ’’ حدثنا عبد اللّٰہ بن یوسف أخبرنا مالک عن شہاب عن أنس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلي الله عليه وسلم قال : ’’ولا تباغضوا،ولا تحاسدوا،ولا تدابروا ،وکونوا عباد اللٰہ إخواناً، و لا یحل لمسلم أن یہجر أخاہ فوق ثلاث لیال۔‘‘[1] بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اور نہ ہی آپس میں بغض رکھو، اور نہ ہی آپس میں حسد کرو،،اور نہ ہی ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرو، اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ او ر کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی کرے۔‘‘ (متفق علیہ) اس حدیث میں عبد اللہ بن یوسف أخبرنا مالک عن شہاب عن أنس بن مالک رضی اللہ عنہ ؛ اس کی سند ہے ۔
Flag Counter