Maktaba Wahhabi

75 - 107
کون ہیں ؟۔ ( جن کو اس پر اعتراض کا حق حاصل ہو)۔ یہ کہنا کہ شعیب اپنے دادا سے نہیں ملے ‘ یہ مردودہے ۔ کیونکہ شعیب کا اپنے دادا عبد اللہ سے سماع ثابت ہے ۔ تو پھر اس میں کو ئی انقطاع باقی نہ رہا ۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ آئمہ اسلام اور جمہور علماء عمرو بن شعیب رحمۃ اللہ علیہ کی حدیث کو حجت مانتے ہیں ، پھر ان سے نقل کرنا درست ہوا ۔‘‘ مسلسل : (الف)… مسلسل کی تعریف: (ب)… مسلسل کا فائدہ (الف) مسلسل کی تعریف: ’’ جس میں رواۃ ایک چیز پر متفق ہوجائیں جو راوی سے یا روایت سے تعلق رکھتی ہو۔ راوی کے متعلق اس کی مثال: معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی حدیث بیشک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یا معاذ إني أحبک ‘ أوصیک لا تدعن دبر کل صلاۃ تقول: ’’اللہم أعني علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک۔‘‘[1] ’’ اے معاذ میں تم سے محبت کرتا ہوں ؛ میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ فرض نمازوں کے بعد یہ کلمات کہنے نہ بھولنا :’’یااللہ ! میری مدد فرما ، اپنے ذکر پر اور اپنے شکر پر اور اپنی اچھی عبادت کے بجالانے پر۔‘‘ علماء نے لکھا ہے کہ جس نے بھی یہ حدیث ان سے روایت کی ہے ‘ اس نے یہی الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ أنا أحبک فقل :’’اللہم أعني علی ذکرک…۔‘‘ روایت کے متعلق اس کی مثال : امام بخاری رحمہ اللہ کا اپنی صحیح میں یہ قول:
Flag Counter