Maktaba Wahhabi

81 - 107
(۱)… اس کی تعریف (ب)… اس کی کتابت (ج)… اس کی صفات (ا) اس کی تعریف : اس کا معنی ہے:’’ حدیث کو لکھ کر نقل کرنا ۔‘‘ ب-: حدیث کی کتابت: اس میں اصل جواز ہیکیونکہ یہ ایک وسیلہ ہے۔یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اجازت دی تھی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو کچھ بھی سنیں ‘ اسے لکھ لیں ۔اس حدیث کو امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔[1] اگر اس میں کسی قسم کا کوئی محذورشرعی کا خوف محسوس کیا جائے تو اس وقت اس سے منع کیا جائے گا ‘ اور اسے اس نہی پر محمول کیا جائے گا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((لا تکتبوا عني شیئاً غیر القرآن ، فمن کتب عني شیئاً غیر القرآن فلیمحہ۔))[2] (رواہ مسلم واحمد واللفظ لہ) ’’ مجھ سے قرآن کے علاوہ کوئی چیز نہ لکھو، جس نے مجھ سے قرآن کے علاوہ کچھ بھی لکھا ہے ‘ اسے چاہیے کہ اسے مٹادے ۔‘‘ اور جب سنت کی حفاظت اور شریعت کی تبلیغ اس کے لکھنے پر موقوف ہو‘ تو اس صورت میں لکھنا واجب ہوجاتاہے ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی لوگوں کی طرف اپنی حدیث کی کتابت کو اسی پر محمول کیا جائے گا کہ آپ انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دیتے ۔اورانہیں اس کی شریعت
Flag Counter