Maktaba Wahhabi

فقہی احکام و مسائل(جلد1)

مؤلف: شیخ صالح بن فوزان

ناشر: دارالسلام

سال شائع: 2007

مترجم: مولانا فاروق اصغر صارم

323
منی کا اخراج: بوسہ لینے ،چھونے، باربار دیکھنے یا مشت زنی کے سبب اگر منی خارج ہوگئی تو اس کا روزہ ضائع اور باطل ہو جائے گا۔ جس روزاس نے یہ کام کیا اس دن کی قضا دے گا، البتہ اس پر کفارہ نہیں کیونکہ کفارہ جماع کرنے کی صورت میں ہوتا ہے۔[1] اگر نیند کی حالت میں احتلام ہو گیا تو اس کے ذمے نہ قضا ہے اور نہ کفارہ کیونکہ اس میں اس کا اختیار شامل نہ تھا،البتہ اس پر غسل کرنا فرض ہے۔ قصداً کھانا پینا: قصداً ،یعنی ارادہ کر کے کھانے پینے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: "وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمْ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنْ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنْ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ" "تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے ظاہر ہو جائے، پھر رات تک روزے کو پورا کرو۔"[2] البتہ اگر کسی شخص نے بھول کر کچھ کھاپی لیا تو اس کا روزہ متاثر نہ ہوگا۔ حدیث شریف میں ہے: "اذا نَسِيَ فَأكَلَ أو شَرِبَ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، فَإِنَّما أطْعَمَهُ اللّٰه وَسَقَاهُ " "جس کسی نے بھول کر کچھ کھاپی لیا تو وہ اپنا روزہ (جاری رکھ کر) مکمل کرے کیونکہ اسے اللہ تعالیٰ نے کھلایا اور پلایا ہے۔[3] ناک کے ذریعے سے پیٹ میں پانی وغیرہ پہنچانے (سعوط)سے بھی روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔رگ کے ذریعے سے پیٹ میں غذا پہنچانے (ڈرپ لگوانے )سے یا جسم میں خون پہنچانے سے بھی روزہ فاسد اور ضائع ہو جاتا ہے۔ اسی طرح غذا کے لیے ٹیکہ بھی روزے کو ختم کر دیتا ہے۔ بیماری وغیرہ کے لیے ٹیکہ لگوانے سے اجتناب کرنا بہتر ہے تاکہ روزہ شک و شبہے سے بھی محفوظ رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: "دع ما يريبك إلى ما لا يريبك" "جس میں تجھے تردد اور شک ہواسے چھوڑ کروہ صورت اختیار کر جس میں تجھے تردداور شک نہ ہو۔"[4]
x
صفحہعنوان
16مقدمہ
17دین اسلام کا علم وفہم حاصل کرنے کی فضیلت
22باب1 طہارت کے احکام و مسائل
23طہارت اور پانی کے احکام
26برتنوں اور کافروں کے کپڑوں کے احکام
29جنبی پر کون سی چیزیں حرام ہیں
33قضائے حاجت کے آداب
37مسواک اور صفات فطرت کا بیان
41وضو کے احکام
46وضو کا مفصل طریقہ
51موزوں اور جرابوں وغیرہ پر مسح کرنے کا حکم
53موزوں اور جرابوں پر مسح کی شرائط
59غسل کے احکام
62تیمم کے احکام
67نجاستیں دورکرنے کے احکام اور طریقے
71حیض اور نفاس کے احکام
80باب 2 نماز کے احکام ومسائل
81پانچ نمازوں کی فرضیت
84اذان اور اقامت کے احکام
88شرائط نماز کابیان
104نماز کے لیے نکلنے اور چلنے کے آداب
109نماز کے ارکان ،واجبات اور سنن کے احکام
118نماز نبوی کی عملی صورت
123مکروہات نمازکابیان
127نماز کے مستحبات اور مباحات
130سجدہ سہو کا بیان
140نفل نماز کا بیان
141نماز وتر
144نماز تراویح
148سنن مؤکدہ
152نماز چاشت
153سجدہ تلاوت
156نوافل
161نماز کے ممنوعہ اوقات
169جماعت سے پیچھے رہ جانے والے کا حکم
177جماعت کے دوران میں شامل ہونے والے کے احکام
182مساجد میں عورتوں کے حاضر ہونے کا حکم
186امامت کے احکام
190جو شخص امامت کا مستحق نہیں
195امام کی ذمہ داریاں
198معذور افراد کی نماز کا بیان
211نماز جمعہ کے احکام
227نماز عیدین کے احکام
240نماز کسوف کے احکام
245نماز استسقا کے احکام
250جنازے کے احکام
274باب 3 زكاة کےمسائل
275زکاۃ کی فرضیت اور اہمیت
279مویشیوں میں زکاۃ کا بیان
286غلہ،پھل،شہد،معدنیات اورمدفون مال کی زکاۃ کابیان
290نقدی مال میں زکاۃ کابیان
294سامان تجارت میں زکاۃ کابیان
297صدقۂ فطرکابیان
301زکاۃ کی ادائیگی کابیان
303زکاۃ کے مستحق اور غیر مستحق افراد کابیان
310نفلی صدقات کا بیان
314باب 4 روزوں کے مسائل
315رمضان کے روزوں کی فرضیت اور وقت کا بیان
319روزے کے ابتدائی اور آخری وقت کا بیان
322جن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے
326روزے کی قضاکے احکام
328بڑھاپے اور بیماری میں روزے کے احکام
332باب 5 حج کے مسائل
333حج کی فرضیت واہمیت
338عورت پر حج فرض ہونے کی شرائط اور اس کی نیابت کے احکام
341حج کی فضلیت اور اس کی تیاری کرنا
342مواقیت حج کا بیان
345احرام باندھنے کا طریقہ
348ممنوعات احرام کا بیان
355یوم الترویہ اور یوم عرفہ کے کام
359مزدلفہ کی طرف روانگی اور وہاں رات گزارنا منیٰ کی طرف روانگی اورعید کے دن کے کام
368ایام تشریق اور الوداعی طواف کے احکام
371قربانی کے احکام
375عقیقہ کے مسائل
379باب 6 جہاد کے احکام و مسائل
380اسدف جہاد کے مسائل
Flag Counter