Maktaba Wahhabi

فقہی احکام و مسائل(جلد2)

مؤلف: فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان

ناشر: دار السلام

مترجم: مولانا محمد اصغر صارم

435
(1)۔دین اسلام میں تعزیر ہر اس معصیت پر واجب ہوتی ہے جس کے ارتکاب سے حد اور کفارہ لازم نہیں آتا۔وہ کسی حرام کام کرنے کے سبب ہو یا اس سے واجبات کاترک لازم ہو۔تعزیر میں مظلوم کی طرف سے سزا کا مطالبہ ضروری نہیں۔حاکم اس کے مطالبے کے بغیر بھی ظالم کو سزا دے سکتا ہے۔تعزیر کا نفاذ یااس میں کمی وبیشی حاکم کی صوابدید پر ہوگی کیونکہ جرائم کی نوعیت مختلف ہوتی ہے،کوئی جرم بڑا ہوگا تو کوئی چھوٹا۔ (2)۔درست بات یہی ہے کہ تعزیر میں کوئی متعین حد بندی نہیں ہوتی لیکن جب معصیت اس قسم کی ہو جس کی شریعت نے سزا مقرر کی ہے،مثلاً: زنا اور چوری تو اس میں حد سے کم درجے کے جرم کی تعزیر حد تک نہیں پہنچے گی۔ (3)۔اگر کسی مصلحت کا تقاضا ہوتو تعزیر میں قتل کی سزا بھی دی جاسکتی ہے،مثلاً:جاسوس کو قتل کرنا یا ایسے شخص کو قتل کرنا جو مسلمانوں کی جماعت میں انتشار وافتراق کا سبب بن رہا ہو یا کوئی کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی اور کی طرف لوگوں کو دعوت دےرہا ہو یاکوئی اور جرم ہو جس کا علاج قتل کیے بغیر نہ ہوسکے تو اس صورت میں تعزیر کے طور پر قتل کرنا درست ہوگا۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتےہیں:’’یہ قول عدل وانصاف پر مبنی ہے۔اس پر سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین کی سنت دلالت کرتی ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو سو کوڑے مارنے کا حکم دیا جس نے اپنی بیوی کی لونڈی سے بیوی کی اجازت سے جماع کیا تھا۔‘‘[1] سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما نے ایک مرد اور ایک عورت کو سوسو کوڑے مارنے کا حکم دیا تھا جو ایک ہی لحاف اوڑھے ہوئے پائے گئے تھے۔سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے صبیغ کی سخت پٹائی کی تھی(واضح رہے صبیغ ایک شخص تھا جو قرآن کے متشابہات کے بارے میں باتیں کرکے لوگوں میں دین کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرتا تھا۔"[2] شیخ الاسلام رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:" جب فساد کو روکنا مقصود ہو اوروہ قتل ہی سے ممکن ہوتو قتل کرنا جائز ہے،مثلاً:اگر کوئی شخص ایک قسم کے بگاڑ وفساد کا موجب بن رہا ہو حتیٰ کہ مقررہ حدود کے لگانے سے بھی باز نہیں آرہا تو اس کی سزا قتل ہی ہے ،جیسے حملہ آور کواگر قتل کیے بغیر روکنا ممکن نہ ہوتو اسے قتل کرنا جائز ہوتا ہے۔"[3] (4)۔کم از کم تعزیر کی کوئی حد بندی نہیں کیونکہ جرائم کی نوعیت احوال واوقات کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے،کوئی جرم شدید ہوتا ہے کوئی کم درجے کا،لہذا ایسے جرائم کی سزا کا تعین حاکم اپنے اجتہاد سے ضرورت اور مصلحت کے
x
صفحہعنوان
15باب 7 کتاب البیوع
16تجارت کے مسائل
20بیع کی ناجائز صورتوں کا بیان
24بیع میں شرائط کا بیان
27بیع میں خیار کے احکام
33خریدی ہوئی چیز کی قبضے سے پہلے ہی خرید وفروخت
35سود اور اس کا حکم
45اصول کی بیع کے احکام
48پھلوں وغیرہ کی بیع
51آسمانی آفت کے سبب پھلوں کا نقصان
52فروخت شدہ مال سے ملحق اشیاء
53بیع سلم کا بیان
56قرض کے احکام
60رہن (گروی شے) کے احکام
65ضمان (ضمانت ) کے احکام
68کفالت (شخصی ضمانت ) کے احکام
69حوالہ کے احکام
72وکالت کے احکام
75حجرکے احکام
79پہلا حکم
80دوسرا حکم
81تیسرا حکم
81چوتھا حکم
89صلح کے احکام
95پڑوس اور راستوں کے احکام
98شفعہ کے احکام
102باب 8 شراکت کے احکام و مسائل
103شراکت اور اس کی اقسام
104شراکت عنان
105مضاربت کا بیان
108شراکت وجوہ ،ابدان اور مفاوضہ کا بیان
112باب 9 مزارعت، مساقات اور اجارہ وغیرہ کے احکام
113مزارعت اور مساقات کے احکام
117اجارہ کے احکام
117لغوی تعریف
122مقابلہ بازی کے احکام
125مستعار چیزوں کے احکام
128غصب کے احکام
132نقصانات کے احکام
136امانتوں کے احکام
140باب 10 غیر آباد زمین آباد کرنے اورجائز ملکیتوں کے احکام
141غیر آباد زمین کو آباد کرنے کے احکام
144" جُعَالَه " کے احکام
148" لُقَطَه " کے احکام
149پہلی قسم :
150دوسری قسم:
150تیسری قسم:
154لَقِیط کا حکم
154شرعی اعتبار سے:
157وقف کا حکم
162ہبہ اور عطیے کا حکم
167باب 11 وراثت کے مسائل
168مریض اور مالی تصرفات
170وصیت احکام
181وصی کے احکام
184احکام وراثت
188وراثت کے اسباب اور ورثاء کا بیان
193خاوند اور بیوی کی میراث کا بیان
194باپ اور دادا کی میراث کا بیان
196ماں کی میراث کا بیان
197جدہ صحیحہ (دادی نانی) کی میراث کا بیان
200بیٹی اور پوتی کی میراث کابیان
202عینی(سگی) اور علاتی(پدری) بہنوں کی میراث کابیان
206بیٹیوں کی موجودگی میں بہنوں کا حصہ اور اخیافی بھائی بہن کی میراث کا بیان
209عصبات کا بیان
212حجب کابیان
214دادا کے ساتھ بھائیوں کی وارث بنانے کے احکام
215پہلی صورت :
215دوسری صورت :
215تیسری صورت :
215چوتھی صورت:
215پانچویں صورت
221مُعادہ کا بیان
221مُعادہ کی ضرورت کب ہوتی ہے؟
221مُعادہ کی صورتیں
222کیامُعادہ کی کسی صورت میں عینی کے ساتھ علاتی کاحصہ ہے؟
222وضاحت:
222وضاحت:
223وضاحت:
223وضاحت:
224احتیاط کی بنیاد پر وراثت کی تقسیم
224خنثیٰ مشکل کا بیان
227حمل کی میراث کا بیان
229حمل کو حصہ دینے کا طریقہ:
231مفقود کی میراث کا بیان
233اجتماعی موت پر میراث کے احکام
235رد کا بیان
237ذوی الارحام کی میراث کا بیان
238مطلقہ عورت کی میراث کا بیان
241اختلاف دین کی بنا پر وراثت
243قاتل کی میراث کا حکم
246باب 12 نکاح کے مسائل
247نکاح کے احکام
254نکاح کا پیغام دینے کے احکام
256نکاح کے ارکان اور شرائط کا بیان
259نکاح میں میاں بیوی کا کفو ہونا
261محرم عورتوں کا بیان
267نکاح میں شرط عائد کرنا
272نکاح میں عیوب کا بیان
273کفار کے نکاح کابیان
277مہرکابیان
283ولیمے کا بیان
286عورتوں سے برتاؤ کابیان
294بیوی کا نفقہ اور باری کب ساقط ہوتی ہے؟
298باب13 طلاق کے مسائل
299خلع کے احکام
302طلاق کے احکام
306مسنون اور غیر مسنون طلاق
314رجوع کا بیان
318ایلاء کے احکام
321ظہار کے احکام
326لعان کے احکام
329نسب کے اثبات کا بیان
333عدت کے احکام
344استبرائے رحم کا بیان
345رضاعت کے احکام
349حق پرورش کے احکام
353حق پرورش کے موانع کا بیان
357بیوی کے نان و نفقہ کا بیان
361اقرباء اور غلاموں کو نان و نفقہ دینے کا بیان
366باب 14 قصاص اور جرائم کا بیان
367قتل کے احکام اور اس کی اقسام
375قصاص کے احکام
384اعضاء اور زخموں میں قصاص کا حکم
386زخموں میں قصاص:
387ایک شخص کا قصاص پوری جماعت سے لینے کا بیان
392دیتوں کے احکام
395دیتوں کا مقدار کا بیان
399اعضاء اوران کے فوائد کی دیت کا حکم
403سر کے زخم اور ہڈی توڑنے کے احکام
406کفارۂ قتل کا بیان
410قسامت کے احکام
413باب 15 حدود اور تعزیرات کے مسائل
414حدود کے احکام
418حد زنا کا بیان
426حد قذف کا بیان
430نشہ کرنے والے کی سزا کا بیان
434تعزیر کے احکام
437چوری کی حد کا بیان
441ڈاکہ زنی کی حد کا بیان
446باغیوں سے قتال کرنے کا بیان
450ارتداد کے احکام
459باب 16 کھانے پینے کے مسائل
460کھانے کے احکام
469ذبح کے احکام
474شکار کے احکام
479باب 17 قسم کھانے اور نذر ماننے کے مسائل
480قسم کے احکام
485کفارہ ٔ قسم کا بیان
488نذر کے احکام
493باب 18 قضا کے مسائل
494اسلام میں قضا کے احکام
497قاضی کے اوصاف کا بیان
501فیصلہ کرنے کے طریقے کا بیان
503صحت دعوی کی شرائط
507حصے داروں میں تقسیم کا بیان
508رضا مندی کی تقسیم
509زبردستی کی تقسیم
511دعوی اور دلیل کا بیان
513گواہی کا بیان
521قاضی کادوسرے قاضی کی طرف خط
523شہادت پر شہادت
524گواہوں کا رجوع
524دعوے میں قسم اٹھانے کا بیان
526اقرار کے احکام
Flag Counter