Maktaba Wahhabi

مجموعہ مقالات اصول السنۃ

مؤلف: احمد بن حنبل

ناشر: سلفی ریسرچ انسٹیٹوٹ

سال شائع: 2016ء

مترجم: ابوساریہ احسان یوسف الحسینوی

وہ سنت جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی ابوحسین محمد بن ابی یعلیٰ نے کہا ہمیں مبارک نے خبر دی ،اس نے کہا ہمیں عبدالعزیز الازجی نے خبر دی، ان سے ابوبکر المفید نے بیان کیا ،ان کو حسن بن اسماعیل الربعی نے بیان کیا اور کہتے ہیں کہ مجھ کو امام احمد بن حنبل اہل السنہ کے امام،آزمائشوں میں صبر کرنے والے نے بتایاکہ : ’’تابعین میں سے ۹۰ لوگوں اور مسلمانوں کے ائمہ اور علمائے سلف اور فقہائے عظام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ سنت(عقیدہ ومنھج) جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی ۔(۱) [۱] ان میں سے پہلی سنت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے سے راضی ہونا ، اس کے امر کو تسلیم کرنا ،اس کے حکم پر صبر کرنا ،جس چیز کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے اس کو من وعن لینا اور جس سے منع کیا ہے اس سے رک جانا۔ [۲] اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لانا ۔(۲) .................................................................................. (۱)یہ رسالہ طبقات الحنابلہ (۱/۱۳۰۔۱۳۱)الحسن بن اسماعیل ابن الربعی کے ترجمہ میں موجود ہے ۔ (۲) اس کی دلیل صحیح مسلم(۸) میں حدیث جبریل ہے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جبریل امین علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ایمان کیا ہے ؟توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ ایمان یہ ہے کہ تواللہ تعالیٰ ،اس
x
صفحہعنوان
11مقدمہ
15اداریہ
17امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے حالات
17نام ونسب:
17تاریخ پیدائش:
17اللہ تعالیٰ کا امت مسلمہ پر احسان عظیم:
18ابتدائی تعلیم :
18علم حدیث کی ابتداء:
18شیوخ:
19تلامذہ:
20علمی پختگی:
20مقام و مرتبہ:
22فتنہ خلق قرآن:
26امام احمد امام الجرح والتعدیل تھے ۔
26وفات:
27تصانیف:
31پہلا رسالہ:
31أصول السنۃ
32اصول السنہ
57دوسرا رسالہ:
57السنۃ التی توفی عنھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ سنت جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی
67تیسرا رسالہ :
67صفۃ المؤمن من أہل السنۃ والجماعۃ اہل السنت والجماعت کے نزدیک مومن کی صفات
75رزق حلال کے فوائد اور رزق حرام کے نقصانات:
75رزق حرام کی پہچان کے اصول:
77حرام اشیاء کی دیگر اقسام:
81مکتوبات امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
83چوتھا رسالہ
83مکتوب بنام محدث جلیل مسدد بن مسرہد رحمہ اللہ
84مکتوب بنام محدث جلیل مسدد بن مسرہد رحمہ اللہ
84رسالے (۱)کی اہمیت:
87قرآن کلام اللہ ہے غیر مخلوق ہے
87احادیث اور اقوال صحابہ و تابعین کا درجہ
88ایمان کے بارے میں امام صاحب کا قول
89معتزلہ کے متعلق احکام
90افضلیت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق روافض کا عقیدہ اور اس کا رد
91برزخ اورآخرت پر ایمان لانا ضروری ہے
93خلفاء اربعہ علی الترتیب افضل ہیں
94فروعی مسائل صرف فضائل کے لیے ہیں
94مختلف اصولی اور فروعی ہدایات
99پانچواں رسالہ:
99مکتوب: بنام خلفیہ متوکل بواسطہ عبداللہ بن یحیی بن خاقان
100خلیفہ متوکل کے مختصر حالات
100نام :
100پیدائش :
105قرآن حکیم اللہ تعالیٰ کا کلام ہے
106دین میں جھگڑے سے بچنا اور سنت سے محبت کرنا:
108قرآن حکیم کلام اللہ ہے ،یہ امر ہے خلق نہیں ہے(۲۳)ٔ
110قرآن غیر مخلوق ہے
111باریکیوں میں نہ پڑنا بلکہ کتاب و سنت کی اتباع کرنا
111نیکی پر ثابت قدمی کی دعا
Flag Counter