Maktaba Wahhabi

جنت کا راستہ

مؤلف: عبد اللہ بن احمد العلاف

ناشر: دائرہ نور القرآن

مترجم: خلیق الرحمٰن قدر

بسم اللّٰه الرحمن الرحیم جنت کا راستہ 1۔عقیدۂ مسلم:اے میری بہنو اور بھائیو!ایک مسلمان کا عقیدہ کیا ہونا چاہیے؟ ہمیں اس عقیدے کا علم ہونا بہت ضروری ہے۔علم و معرفت کے بعد عقیدئہ توحید کی دعوت دینا اور اس راہ میں آنے والی مشکلات پر صبر کرنا بھی فرض ہے۔فرمانِ الٰہی ہے: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ﴿وَ الْعَصْرِO اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ Oاِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ﴾(سورۃ العصر) ترجمہ:’’قسم ہے زمانے کی۔بے شک انسان خسارے میں ہے۔مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے صالح عمل کیے اور ایک دوسرے کو حق اور صبر کی تلقین کی۔‘‘ توحید اس بات کا اعتقاد رکھنا کہ صرف ایک’’اللہ‘‘ہی اپنی بادشاہت،افعال،الوہیت اور معبودیت میں یکتا ہے۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔توحید کی تین قسمیں ہیں : 1۔توحید ربوبیت: توحید کا معنی یہ ہے کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی خالق،رزاق،مدبر اور پرورش کرنے کے اعتبار سے اکیلا ہے۔فرمانِ الٰہی ہے:﴿الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ ترجمہ:’’تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔‘‘(سورۃ الفاتحہ:2)۔ دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿اللّٰهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ هَلْ مِنْ شُرَكَائِكُمْ مَنْ يَفْعَلُ مِنْ ذَلِكُمْ مِنْ شَيْءٍ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ﴾ ترجمہ:’’اللہ وہ ذات ہے جس نے تم کو پیدا کیا،پھر تم کو رزق دیا،پھر تم کو موت
x
صفحہعنوان
6جنت کا راستہ
6توحید
7توحید کے مخالف اُمور(شرک)
9لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ُ کا معنیٰ
11کفر کی اقسام
13اسلام
15اسلام کو توڑنے والے دس اُمور
18نفاق اور اس کی اقسام
18شرک کے خطرات
20وضو اور غسل کی صفات
22نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
29آیت الکرسی
31نماز نہ پڑھنے والوں کے متعلق حکم
34نمازِ جنازہ
36صبح و شام کے اذکار
37جمعۃ المبارک کے آداب
41مساجد کا حکم۔مسجد میں جانے کے آداب
48نماز کی قدر و منزلت
54احکامِ زکوٰۃ
58صدقہ وزکوٰۃ کے فوائد
59رمضان المبارک
79فضائل اعمال و اقوال
92حسن اخلاق،صلہ رحمی اور نیکی کی فضیلت
106نیکوکاروں کی بخشش
112گناہوں کا کفارہ
116ایک منٹ
119خواتین کا خزانہ
121دین کے مخالف اُمور
125مسنون دم جھاڑ
127نمازِ جنازہ اور تدفین کا طریقہ
129ثلاثیاتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
133تمباکونوشی
138پسندیدہ کلمات
139چند شرعی احکامات
142چند حرام کردہ امور
152حقیقت تقویٰ
158مومنوں کاگھر
169شاہراہ جنت
172گناہوں کو حقیر مت سمجھئے:
173خوش قسمتی سے ہم نے قرآن تھاما
174عورت اور نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
177خواتین اور رمضان المبارک
179اجروثواب کے دروازے
183دل کی پکار
Flag Counter