Maktaba Wahhabi

جنت کا راستہ

مؤلف: عبد اللہ بن احمد العلاف

ناشر: دائرہ نور القرآن

مترجم: خلیق الرحمٰن قدر

131
عمر کے روزے رکھے ہیں ‘‘۔(الجامع الصحیح:3042) 11۔’’تین افراد پر جنت حرام کر دی گئی ہے:(1) ہمیشہ کا شرابی۔(2)ماں باپ کا نافرمان۔(3)’’دیوث‘‘جو اپنے گھر میں گناہ پر خاموش رہتا ہے۔‘‘(صحیح الجامع:3052)۔ 12۔’’تین قسم کے لوگوں کے قریب فرشتے نہیں جاتے:(1) نشے میں چور آدمی۔(2)اپنے ہاتھوں یا کپڑوں کو زعفران سے رنگنے والا مرد۔(3)حالت جنابت میں مبتلا آدمی‘‘۔(مجمع الزوائد:5؍ 159) 13۔’’تین قسم کے افراد کی طرف قیامت کے دن نہ تو اللہ تعالیٰ نظر رحمت فرمائے گا اور نہ ہی ان سے کلام فرمائے گا:(1) اپنے سامان پر جھوٹی قسمیں کھا کر اس کی قیمت بڑھانے والا۔(2)بعد نمازِ عصر(رش کے اوقات میں ) جھوٹ قسمیں کھا کر لوگوں کے مال کو ہڑپ کرنے والا۔(3)فاضل پانی سے لوگوں کو فائدہ اٹھانے سے منع کرنے والا۔ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ آج میں تجھ پر اپنا فضل روک رہا ہوں جس طرح دنیا میں تو نے لوگوں کو منع کیا تھا۔حالانکہ پانی تو نے اپنے ہاتھوں سے نہیں بنایا تھا۔‘‘(صحیح الجامع:3066) 14۔تین قسم کے اُمور جب وقوع پذیر ہو جائیں گے پھر اس وقت کسی کا ایمان لانا کوئی فائدہ نہ دے گا:ترجمہ:’’(1) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا۔(2)دجال کا ظاہر ہونا۔(3)قیامت سے پہلے ایک بہت بڑے چوپائے کا ظاہر ہونا‘‘(یہ علاماتِ قیامت میں سے ایک علامت ہے)(صحیح مسلم) 15۔تین قسم کے کام کرنا ہر مسلمان پر لازمی ہیں :ترجمہ:’’(1)جمعے کے دن غسل کرنا۔(2)مسواک کرنا۔(3)خوشبو لگانا۔‘‘(العلل لابن ابی حاتم:1؍ 401،صححہ البانی)۔ 16۔دنیا میں مسلم کی خوش قسمتی تین چیزوں میں پائی جاتی ہے ترجمہ:’’(1)اچھا پڑوس۔(2)کشادہ گھر۔(3)آرام دہ سواری۔‘‘(مسند احمد ) 17۔تین افراد کی دُعائیں ہمیشہ قبول ہوتی ہیں :ترجمہ:’’(1) اولاد کے لئے باپ کی دُعا۔(2)مسافر کی دُعا۔(3)مظلوم کی دُعا۔‘‘(جامع ترمذی)۔ 18۔تین قسم کے کام ہر مسلمان پر لازم ہیں :ترجمہ:’’(1)مریض کی عیادت کرنا۔
x
صفحہعنوان
6جنت کا راستہ
6توحید
7توحید کے مخالف اُمور(شرک)
9لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ُ کا معنیٰ
11کفر کی اقسام
13اسلام
15اسلام کو توڑنے والے دس اُمور
18نفاق اور اس کی اقسام
18شرک کے خطرات
20وضو اور غسل کی صفات
22نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
29آیت الکرسی
31نماز نہ پڑھنے والوں کے متعلق حکم
34نمازِ جنازہ
36صبح و شام کے اذکار
37جمعۃ المبارک کے آداب
41مساجد کا حکم۔مسجد میں جانے کے آداب
48نماز کی قدر و منزلت
54احکامِ زکوٰۃ
58صدقہ وزکوٰۃ کے فوائد
59رمضان المبارک
79فضائل اعمال و اقوال
92حسن اخلاق،صلہ رحمی اور نیکی کی فضیلت
106نیکوکاروں کی بخشش
112گناہوں کا کفارہ
116ایک منٹ
119خواتین کا خزانہ
121دین کے مخالف اُمور
125مسنون دم جھاڑ
127نمازِ جنازہ اور تدفین کا طریقہ
129ثلاثیاتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
133تمباکونوشی
138پسندیدہ کلمات
139چند شرعی احکامات
142چند حرام کردہ امور
152حقیقت تقویٰ
158مومنوں کاگھر
169شاہراہ جنت
172گناہوں کو حقیر مت سمجھئے:
173خوش قسمتی سے ہم نے قرآن تھاما
174عورت اور نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
177خواتین اور رمضان المبارک
179اجروثواب کے دروازے
183دل کی پکار
Flag Counter