مطلب ہے:اقرار کرنا اور دلی تصدیق کرنا۔فرمانِ الٰہی ہے:﴿وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ أُولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ﴾ترجمہ:’’اور وہ صداقت کے ساتھ آیا اور(دین) کی تصدیق کی۔یہی لوگ حقیقی متقی ہیں ۔(الزمر:33)۔اور دل کے عمل کا مطلب ہے:دل سے اطاعت و فرمانبرداری کرنا۔فرمانِ الٰہی ہے:﴿وَأَنِيبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ﴾ترجمہ:’’اور تم رجوع کرو اپنے رب کی طرف اور مطیع و فرمانبردار ہو جاؤ۔‘‘(الزمر:54) زبان کے قول کا مطلب ہے تلاوتِ قرآن کرنا۔تمام اذکارِ مسنونہ،نماز اور حج ادا کرنا۔ایمان میں اطاعت سے اضافہ اورنافرمانی سے کمی واقع ہوتی ہے:ایمان میں زیادتی کی مثال یہ فرمانِ الٰہی ہے:﴿وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا﴾ترجمہ:’’اور اہل ایمان کا ایمان مزید بڑھ جاتا ہے۔‘‘(المدثر:31) اور اسی طرح یہ فرمان بھی ہے:﴿وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا﴾ترجمہ:’’اور جب قرآن کی آیات ان پر پڑھی جاتی ہیں تو ان کا ایمان بڑھ جاتا ہے۔‘‘(الانفال:2)ایمان میں کمی کی مثال یہ ہے:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ایمان کپڑے کی طرح پرانا ہوتا رہتا ہے۔تم اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے ایمان کو تمہارے دلوں میں تازہ کرتا رہے۔‘‘(صحیح الجامع:1590)۔ارکانِ ایمان:اللہ تعالیٰ،فرشتوں ،کتابوں ،رسولوں ،قیامت،اچھی بری تقدیر کے برحق ہونے پر ایمان لانا،ضروری ہے۔(مسلم:8)