متقی ہے۔‘‘(سورۃ الحجرات:13)۔8۔اللہ کی محبت ملنا:ترجمہ:’’بے شک اللہ تعالیٰ متقی لوگوں سے محبت کرتا ہے۔‘‘(سورۂ توبہ:4)۔9۔کامیابی ملنا:ترجمہ:’’اور اللہ سے ڈرو تاکہ کامیاب ہوجاؤ۔‘‘(سورۃ البقرہ:189)۔10۔عمل صالح کاضائع نہ ہونا:ترجمہ:’’بے شک جو تقویٰ اختیار کرے اور صبر کرے تو اللہ تعالیٰ ایسے نیکی کرنے والوں کوضائع نہیں کرتا۔‘‘(سورۂ یوسف:9)۔11۔نیکیوں کی قبولیت:ترجمہ:’’بے شک اللہ تعالیٰ متقین کاعمل قبول فرماتا ہے۔‘‘(سورۂ مائدہ 27)۔12۔جنت کاحصول ہونا:ترجمہ:’’بیشک متقین،جنتوں اور پانی کے چشموں میں رہیں گے‘‘(الذاریات:15)13۔مختلف انعامات کاملنا:ترجمہ:’’بے شک متقین کامیاب ہوں گے۔باغات و انگور ہوں گے۔ہم عمر کنواری دوشیزائیں اور لبالب جام ہوں ‘‘۔(سورۃ النساء:31۔34)۔14۔اللہ رب العزت کی قربت اور دیدار کاحصول ہونا:ترجمہ:’’بے شک متقین لوگ باغات اور نہروں میں رہیں گے اور ان کیلئے قدرت رکھنے والے مالک کے ہاں من پسند جگہ ہوگی‘‘(سورۃ القمر:55)۔15۔دل کی پاکیزگی اور سلامتی کاملنا:ترجمہ:’’دنیاکے گہرے دوست قیامت کے دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔مگر متقی لوگ دشمن نہ ہوں گے۔‘‘(سورۃ الزخرف:67)۔16۔اصلاح عمل اور مغفرت کاحصول:ترجمہ:’’اے ایمان والو!پختہ بات کرو اور اللہ سے ڈرو۔اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال