Maktaba Wahhabi

جنت کا راستہ

مؤلف: عبد اللہ بن احمد العلاف

ناشر: دائرہ نور القرآن

مترجم: خلیق الرحمٰن قدر

ترجمہ:’’اے ایمان والو!جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو تو اپنے چہروں کو اور ہاتھوں کو کہنیوں تک ہاتھوں کو اور ٹخنوں تک پاؤں کو دھو لو۔اور سر کا مسح کرو۔‘‘ اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’نماز بغیر پاکیزگی کے قبول نہیں ہوتی اور خیانت والا صدقہ بھی قبول نہیں ہوتا‘‘(رواہ مسلم)۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز سکھاتے ہوئے فرمایا: ترجمہ:’’جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو جاؤ تو اچھی طرح مکمل وضو کرو‘‘۔(بخاری:6251) 2۔نمازی،قبلے کی طرف متوجہ ہو جائے۔قبلہ کعبہ کو کہتے ہیں ۔نمازی دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو اس کو چاہیئے کہ وہ اپنے بدن اور تمام تر دِلی ارادوں کیساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو جائے۔نیت دل کے ارادے کو کہتے ہیں ۔زبان سے نیت ادا نہیں ہوتی،زبان سے نیت کے الفاظ ادا کرنادرست ہے۔کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کبھی زبانی نیت نہیں کی۔اور اپنے سامنے کسی چیز کو بطورِ آڑ(سترہ) رکھ لے۔قبلے کی طرف منہ کرنا،نماز میں شرط ہے۔ 3۔تکبیر تحریمہ پڑھے’’اللہ اکبر۔‘‘اس وقت نگاہوں کو سجدہ کی جگہ پر رکھے۔(بخاری:737) 4۔تکبیر کے وقت دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک یا کانوں کی لو تک اُٹھائے۔(بخاری:738) 5۔حالت قیام میں دونوں ہاتھوں کو سینے پر رکھیں ۔دائیں ہاتھ،جوڑا اور کلائی کو بائیں ہاتھ،جوڑ اور کلائی پر رکھیں ۔(اس کا ثبوت سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ اور قبیصہ بن ھلب الطائی رحمہ اللہ کی احادیث میں ہے۔(مسند احمد،ابن خزیمہ)۔ 6۔دعائے استفتاح پڑھے: ﴿اَللّٰھُمَّ بَاعِدْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ خَطَایَایَ کَمَا بَاعَدْتَّ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اَللّٰھُمَّ نَقِّنِیْ مِنْ خَطَایَایَ کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الْاَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ اَللّٰھُمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِالْمَائِ وَ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ﴾ ترجمہ:’’اے اللہ!میرے اور میرے گناہوں کے درمیان دوری ڈال دے۔جس
x
صفحہعنوان
6جنت کا راستہ
6توحید
7توحید کے مخالف اُمور(شرک)
9لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ُ کا معنیٰ
11کفر کی اقسام
13اسلام
15اسلام کو توڑنے والے دس اُمور
18نفاق اور اس کی اقسام
18شرک کے خطرات
20وضو اور غسل کی صفات
22نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
29آیت الکرسی
31نماز نہ پڑھنے والوں کے متعلق حکم
34نمازِ جنازہ
36صبح و شام کے اذکار
37جمعۃ المبارک کے آداب
41مساجد کا حکم۔مسجد میں جانے کے آداب
48نماز کی قدر و منزلت
54احکامِ زکوٰۃ
58صدقہ وزکوٰۃ کے فوائد
59رمضان المبارک
79فضائل اعمال و اقوال
92حسن اخلاق،صلہ رحمی اور نیکی کی فضیلت
106نیکوکاروں کی بخشش
112گناہوں کا کفارہ
116ایک منٹ
119خواتین کا خزانہ
121دین کے مخالف اُمور
125مسنون دم جھاڑ
127نمازِ جنازہ اور تدفین کا طریقہ
129ثلاثیاتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
133تمباکونوشی
138پسندیدہ کلمات
139چند شرعی احکامات
142چند حرام کردہ امور
152حقیقت تقویٰ
158مومنوں کاگھر
169شاہراہ جنت
172گناہوں کو حقیر مت سمجھئے:
173خوش قسمتی سے ہم نے قرآن تھاما
174عورت اور نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
177خواتین اور رمضان المبارک
179اجروثواب کے دروازے
183دل کی پکار
Flag Counter