Maktaba Wahhabi

جنت کا راستہ

مؤلف: عبد اللہ بن احمد العلاف

ناشر: دائرہ نور القرآن

مترجم: خلیق الرحمٰن قدر

21۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز پڑھنا ایک ہزار نمازوں سے بڑھ کر یا اس جیسی ہے۔یہ اہمیت مسجد حرام کے علاوہ تمام مساجد کے بارے میں ہے‘‘(بخاری:1189) 22۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’جب کوئی مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت ضرور پڑھے‘‘(بخاری:1189)۔ 23۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’جب نماز کھڑی ہو جائے تو فرض نماز کے علاوہ کوئی اور نماز نہیں ہو سکتی۔‘‘یعنی سنت و نوافل نہیں پڑھے جا سکتے۔(صحیح مسلم:710)۔ 24۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’جب کوئی نماز پڑھنے لگے تو اپنے سترے کے قریب ہو کر پڑھے۔اور کسی کو اپنے آگے سے گذرنے نہ دے۔اگر کوئی گذرے تو اس کو روک دے کیونکہ وہ شیطان ہے‘‘(ابوداؤد:698) 25۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ جگہ مسجد اور سب سے ناپسندیدہ جگہ بازار ہے۔‘‘(مسلم:671) 26۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’یہ مساجد اس قسم کے پیشاب پاخانے کیلئے نہیں بنائی گئیں ۔بے شک یہ تو اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لئے بنائی گئی ہیں ۔اور نماز و قرآن کے لئے بنائی گئی ہیں ۔‘‘(مسلم:536) 27۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’جب تم دیکھو کہ کوئی شخص مسجد میں خرید و فروخت کر رہا ہے تو کہو:اللہ تمہاری تجارت میں فائدہ نہ پہنچائے۔اور کوئی گمشدہ چیز کا اعلان کر رہا ہو تو کہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں نہ لوٹائے‘‘۔(الترمذی،کتاب البیوع،باب النہی عن البیع فی المسجد)
x
صفحہعنوان
6جنت کا راستہ
6توحید
7توحید کے مخالف اُمور(شرک)
9لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ُ کا معنیٰ
11کفر کی اقسام
13اسلام
15اسلام کو توڑنے والے دس اُمور
18نفاق اور اس کی اقسام
18شرک کے خطرات
20وضو اور غسل کی صفات
22نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
29آیت الکرسی
31نماز نہ پڑھنے والوں کے متعلق حکم
34نمازِ جنازہ
36صبح و شام کے اذکار
37جمعۃ المبارک کے آداب
41مساجد کا حکم۔مسجد میں جانے کے آداب
48نماز کی قدر و منزلت
54احکامِ زکوٰۃ
58صدقہ وزکوٰۃ کے فوائد
59رمضان المبارک
79فضائل اعمال و اقوال
92حسن اخلاق،صلہ رحمی اور نیکی کی فضیلت
106نیکوکاروں کی بخشش
112گناہوں کا کفارہ
116ایک منٹ
119خواتین کا خزانہ
121دین کے مخالف اُمور
125مسنون دم جھاڑ
127نمازِ جنازہ اور تدفین کا طریقہ
129ثلاثیاتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
133تمباکونوشی
138پسندیدہ کلمات
139چند شرعی احکامات
142چند حرام کردہ امور
152حقیقت تقویٰ
158مومنوں کاگھر
169شاہراہ جنت
172گناہوں کو حقیر مت سمجھئے:
173خوش قسمتی سے ہم نے قرآن تھاما
174عورت اور نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
177خواتین اور رمضان المبارک
179اجروثواب کے دروازے
183دل کی پکار
Flag Counter