Maktaba Wahhabi

جنت کا راستہ

مؤلف: عبد اللہ بن احمد العلاف

ناشر: دائرہ نور القرآن

مترجم: خلیق الرحمٰن قدر

اذان کی فضیلت:سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جو شخص بارہ برس تک اذان دے،اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔اس کی اذان کے بدلے ہر روز ساٹھ(60) نیکیاں ملتی ہیں ،ہر اقامت کے بدلے تیس(30) نیکیاں ملتی ہیں (صحیح ترغیب:246)۔ فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ترجمہ:’’موذن کو اس کی اذان بخشوا دے گی۔اور ہر رطب و یابس اس کے لئے بخشش کی دعا کرتے ہیں ‘‘(مسند احمد 2؍136)۔ مسجد میں نماز کا انتظار کرنا: 1۔فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ترجمہ:’’جب باوضو ہو کر کوئی شخص مسجد میں آئے پھر نماز کا انتظار کرے،تو اس کے کاتب اس شخص کے ہر قدم کے بدلے دس نیکیاں لکھتے ہیں ۔اور نماز کا انتظار کرنا،دعا کی طرح لکھا جاتا ہے۔اس شخص کو گھر سے نکلنے سے واپس آنے تک نمازی(یعنی حالت نماز میں ) لکھا ہے۔‘‘(صحیح ترغیب:384)۔ 2۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ترجمہ:’’میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں ،میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ۔اگر وہ مجھے اپنے نفس میں یاد کرتا ہے تو میں بھی یاد کرتا ہوں ۔اگر وہ مجھے کسی جماعت میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اس سے بہتر جماعت میں یاد کرتا ہوں۔اگر وہ ایک ہاتھ میرے قریب ہوتا ہے تو میں ایک بازو بھر اس کے قریب ہوتا ہوں ۔اور اگر وہ ایک بازو بھر میرے قریب ہوتا ہے تو میں ایک گز اس کے قریب ہوتا ہوں ۔اگر وہ چل کر آئے تو میں دوڑ کر اس کے پاس آتا ہوں۔‘‘ (صحیح بخاری:740)۔ 3۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’ذکر الٰہی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے جو بندے کو اللہ کے عذاب سے نجات دے۔‘‘(مسند احمد5؍ 639)۔
x
صفحہعنوان
6جنت کا راستہ
6توحید
7توحید کے مخالف اُمور(شرک)
9لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ُ کا معنیٰ
11کفر کی اقسام
13اسلام
15اسلام کو توڑنے والے دس اُمور
18نفاق اور اس کی اقسام
18شرک کے خطرات
20وضو اور غسل کی صفات
22نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
29آیت الکرسی
31نماز نہ پڑھنے والوں کے متعلق حکم
34نمازِ جنازہ
36صبح و شام کے اذکار
37جمعۃ المبارک کے آداب
41مساجد کا حکم۔مسجد میں جانے کے آداب
48نماز کی قدر و منزلت
54احکامِ زکوٰۃ
58صدقہ وزکوٰۃ کے فوائد
59رمضان المبارک
79فضائل اعمال و اقوال
92حسن اخلاق،صلہ رحمی اور نیکی کی فضیلت
106نیکوکاروں کی بخشش
112گناہوں کا کفارہ
116ایک منٹ
119خواتین کا خزانہ
121دین کے مخالف اُمور
125مسنون دم جھاڑ
127نمازِ جنازہ اور تدفین کا طریقہ
129ثلاثیاتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
133تمباکونوشی
138پسندیدہ کلمات
139چند شرعی احکامات
142چند حرام کردہ امور
152حقیقت تقویٰ
158مومنوں کاگھر
169شاہراہ جنت
172گناہوں کو حقیر مت سمجھئے:
173خوش قسمتی سے ہم نے قرآن تھاما
174عورت اور نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
177خواتین اور رمضان المبارک
179اجروثواب کے دروازے
183دل کی پکار
Flag Counter