Maktaba Wahhabi

118 - 358
طرح فراہی گروہ مذکورہ صحابہ و صحابیات کو غنڈہ، آوارہ منش اور اوباش سمجھنے میں جھوٹے ہیں۔ فلعنۃ اللّٰه علی الکاذبین۔ علاوہ ازیں دونوں کا نظریہ کسی دلیل پر مبنی نہیں ہے، بلکہ اپنے گھڑے ہوئے نظریے اور ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ فتشابھت قلوبھم وأفکارھم۔ اللھم لا تجعلنا منھم۔ سارا اسلام ہی دینِ فطرت ہے، محض چند احکام ہی فطرت نہیں ہیں: یہاں تک الحمدﷲ غامدی صاحب کے ضروری نکتوں پر بحث کر کے ہم نے ان کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ اب دو پہلو تشنۂ تفصیل رہ گئے ہیں۔ ان پر بھی ضروری حد تک مختصراً گفتگو مناسب معلوم ہوتی ہے، تاکہ ان پہلوؤں سے بھی وہ ناپختہ ذہنوں کو گمراہ نہ کر سکیں۔ ان میں پہلا نکتہ، ان کا وہ نقطۂ انحراف ہے، جو نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منصبِ رسالت (تبیینِ قرآنی) کے مسلّمہ مفہوم کے انکار پر مبنی ہے۔ اہلِ اسلام میں اس کا مسلّمہ مفہوم، جو چودہ سو سال سے مسلّم چلا آرہا ہے، یہ ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کے عموم میں تخصیص کر سکتے ہیں۔ اس کو بعض لوگوں نے نسخ سے بھی تعبیر کیا ہے، مراد ان کی بھی تخصیص ہی ہے، صرف اصطلاح کا فرق ہے۔ اس کی متعدد مثالیں ہم اپنے مضمون کے آغاز میں پیش کر آئے ہیں، یہ ایسے احکام ہیں جو صرف احادیثِ رسول سے ثابت ہیں، قرآن میں ان کا ذکر نہیں ہے۔ انہی میں سے ایک رجم کے حد شرعی کا حکم ہے۔ اہلِ اسلام ان کو بھی اسی طرح مانتے ہیں، جیسے قرآنی احکام کو مانتے ہیں۔ فراہی گروہ ایسے احکامِ حدیثیہ کو قرآن پر زیادتی، (قرآن میں اضافہ) قرآن کے خلاف اور قرآن میں تغیر و تبدل قرار
Flag Counter