Maktaba Wahhabi

165 - 358
کی صورت میں اس کے ثبوت کی کوئی صورت نہ ہوگی۔ حالاں کہ اس قسم کی صورتوں کے لیے حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک حل موجود ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر مُدّعی کے پاس کوئی ثبوت اور گواہ نہیں ہے تو مُدعیٰ علیہ سے قسم طلب کی جائے گی اور قسم پر فیصلہ کیا جا سکے گا۔ نیز ایک گواہ کم ہونے کی صورت میں ایک قسم سے اُس کمی کو پورا کیا جا سکے گا۔ گویا یہاں بھی حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بے اعتنائی، بلکہ گریز و انحراف نے دونوں فریقوں کو عجیب مخمصے اور پیچیدگی میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہاں اس مثال کے پیش کرنے سے مقصود بھی اُن کے اسی نظریاتی انتشار کی وضاحت ہے، جو حجیتِ حدیث کے انکار کی وجہ سے پیدا ہو رہا ہے۔ غامدی صاحب کے دلائل کی حقیقت: اب میں مختصراً غامدی صاحب کے دلائل کی وضاحت کر کے اُن کے استدلال کی کمزوری نمایاں کروں گا، کیوں کہ بعض حضرات ان کے ادّعائی رویوں کی وجہ سے موصوف کے دلائل اور دعاوی میں قوت محسوس کر رہے ہیں۔ اس لیے نہایت ضروری، بلکہ فرضِ منصبی ہے کہ میں اس پر بھی کچھ گزارشات پیش کروں: 1 موصوف نے {یَاْتِیْنَ الْفَاحِشَۃَ} [النساء: ۱۵] میں استمرار کا مفہوم لیتے ہوئے یہ کہا ہے کہ اس سے مراد پیشہ ور طوائف ہیں، حالاں کہ یہ دعویٰ ایک طرف تمام مفسرینِ اُمت کی متفقہ رائے کے خلاف ہے (اس کی تفصیل ضمیمہ نمبر ۱ میں ملاحظہ فرمائیں) دوسرے خود قواعدِ عربیت کی رُو سے بھی غلط ہے، کیوں کہ یہاں استمرار پر دلالت کرنے والا کوئی لفظ ہی نہیں ہے۔ جب ایسا ہے تو اس میں استمرار کا مفہوم کیوںکر تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ بعض دفعہ عام قاعدہ، یعنی فعل مضارع پر ’’کَانَ‘‘ کے بغیر
Flag Counter