Maktaba Wahhabi

198 - 358
’’ایمان‘‘ اور ’’کفر‘‘ یا کعبہ و کلیسا کی اس کشمکش میں وہ قابلِ رحم حالت میں ہیں۔ ہماری کوشش بھی ہے اور دعا بھی کہ وہ جانِ مجنوں کی طرح اس طرح کی دو کیفیتوں سے نکل آئیں۔ دو گونہ رنج و عذاب است جانِ مجنوں را صحبتِ لیلیٰ و فراقِ لیلیٰ اس کا آسان حل یہ ہے ؎ دو رنگی چھوڑ کر یک رنگ ہوجا سراسر موم ہو جا یا سنگ ہو جا عمار صاحب کے افکار و خیالات پر ایک نظر: اب ہم عمار صاحب کے ان بعض افکار کی سنگینی اور گمراہی کو اﷲ کی توفیق سے واضح کرتے ہیں، جو دراصل غامدی اور ان کے ہمنواؤں کے بار بار کے چبائے ہوئے لقمے ہیں، لیکن {وَ اُشْرِبُوْا فِیْ قُلُوْبِھِمُ الْعِجْلَ} کے مصداق ان کی محبت عمار صاحب کے رگ و ریشے میں بھی پیوست ہوگئی ہے جس کا ظہور ان کے قلم سے ہوتا رہتا ہے اور ان کی جبینِ نیاز محرابِ فکرِ غامدی میں جھکی رہتی ہے۔ بارگاہِ فکر غامدی و فراہی میں ’’سجدہ ریزی‘‘ ہی کی ایک مثال ان کا وہ توضیحی مضمون ہے، جو ’’میری اختلافی آراء اور ان کی علمی بنیاد‘‘ کے عنوان سے محولہ خصوصی اشاعت کی زینت ہے۔
Flag Counter